🗓️
لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے کامرس کے طلباء کوکردارادا کرنا ہوگا۔
وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی ، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہوررئیر ایڈمرل اظہر محمود ،ڈین فیکلٹی آف کامرس ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل ڈاکٹر ظفر احمد ، اے سی سی اے، آئی سی اے کے نمائندوں ، فیکلٹی ممبران ،طلبائوطالبات اوران کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے امید ظاہر کی کہ طلباء اپنے علم، مہارت اور اقدار کی بنیادپر تمام چیلنجز کا مقابلہ کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں طلبائو طالبات کی خدمات حاصل کرکے ملکی معیشت کومزید مضبوط کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کے لئے کامرس لیڈرزوقت کی ضرورت ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز طلبائو طالبات کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار سکالرشپ پروگرام، لیپ ٹاپ سکیم، پوزیشن ہولڈرز میں کیش پرائز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر طلبائو طالبات میں بلاسود بائیک سکیم اور انٹرنشپ پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی معیشت کی بحالی کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں آئی ٹی و بزنس سٹی قائم کئے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ٹیچرز ڈے کے موقع پر اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ جہاں ہیں اپنے والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو والدین اور اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ طالبعلم محنت، لگن اور مثبت سوچ کے ذریعے اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک وسائل اور مواقع سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم سب نے بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عزت کا معیار علم اور تقویٰ ہے ،دولت اور طاقت نہیں۔ رئیر ایڈمرل اظہر محمود نے کہا کہ کوئی قوم اساتذہ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ رزق اور عزت کے بارے میں اپنے ایمان اللہ پر مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی آپ کی زندگی میں سکون کا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلم حلال طریقے سے رزق کمانے کو اپنا مشن بنائیں۔ پرنسپل ڈاکٹر ظفر احمد نے کہا کہ مارکیٹ میں بہترین ہیومن ریسورس پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامرس کے شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق نئے ڈگری پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے گریجوایٹس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بہت ذیادہ ہے۔تقریب میں 470طلبائوطالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کئے گیے۔اس موقع پر ایشیئن روئنگ چیمپین شپ میں 2 گولڈ میڈلزحاصل کرنے والے ہیلی کالج کے طالبعلم زرک خان کو ایک لاکھ روپے کیش پرائز سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی جانب سے زرک خان کے لئے یونیورسٹی رول آف آنر کا اعلان کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی شہری گرفتار
🗓️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے
فروری
بلوچستان میں دہشتگردوں کا فوجی دستے پر حملہ
🗓️ 24 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں
نومبر
افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے لیئے عبرت کا مقام
🗓️ 20 اگست 2021(سچ خبریں) افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے
اگست
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
🗓️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ
مارچ
صیہونیوں کا فلسطینی شہداء کی قبروں کے ساتھ المناک رویہ
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے کو چار ماہ
جنوری
فردوس عاشق نے مودی کو (ن) لیگ کے سرکا تاج قرار دے دیا
🗓️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھارتی
جولائی
افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے: فواد چوہدری
🗓️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
اکتوبر
سہ ملکی مشترکہ ریلوے پروجیکٹ اقتصادی صورت حال میں نمایاں کردار ادا کرے گا
🗓️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت
اپریل