ملک میں کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس کے قیام اور مفت موبائل سمز فراہمی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں پروگرام کے چیئرمین، بی آئی ایس پی کی ٹیم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی کامیابی میں سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری کا کردار لائق تحسین ہے، ملک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں بی آئی ایس پی کا اہم کردار ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رمضان میں پہلی بار بی آئی ایس پی مستحقین میں رقوم کی ڈیجیٹل تقسیم ہوئی، ڈیجیٹل والٹ کا نظام کیش لیس معیشت میں اہم پیش رفت ہے، اس سے ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور کی یہ اہم ضرورت ہے کہ ہم پوری معیشت کو جتنی جلدی کیش لیس اکانومی کی طرف لے جائیں گے، اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کام میں تیزی آئے گی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کاعکاس ہے، محترمہ کی روح کو مزید آج تقویت ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو اس پروگرام کے حقدار ہیں، انہیں بہت شفاف طریقے سے یہ رقوم اس نئے اور جدید نظام کے ذریعے گھر بیٹھے مل جائیں گی۔

دوسری جانب، بی آئی ایس پی کی چیئرمین سینیٹر روبینہ خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت کروڑوں خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنایا، مستحق خواتین کے اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب فلسطینیوں کے خلاف کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہے: یورپی یونین

?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:برسلز میں اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ اپنی پہلی

پائیداری اور مالیاتی استحکام کو ایک دوسرے کا معاون بنایا جانا ناگزیر ہے، مصدق ملک

?️ 13 دسمبر 2025نیروبی، کینیا: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم

وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد شہباز گِل ہسپتال سے ’غائب‘

?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل 23 دسمبر

یمنی میزائلوں نے اڑائی اسرائیلیوں کی نیندیں

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر یمن

کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبر غلط ہے، 100 میں سے 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا، وزیر صحت

?️ 20 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے

امارات میں فرانسیسی اور امریکی کمپنیون کے دفاتر مستقل طور پر بند

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:  سعودی جارح اتحاد کے بعض سرکاری ذرائع نے بتایا کہ

صیہونیوں کی لبنانی زمین پر ناکامی

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا

 برازیل کے اسمارٹ ہسپتال سے روس اور چین کی سائنسی بحری مہم

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: دنیا کے رہنماؤں نے روس کے آمور علاقے میں مسافر طیارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے