ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے

کورونا وائرس

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے نتیجے میں کورونا وائرس کی برق رفتار پر کمی ضرور آئی ہے لیکن ابھی بھی اس کا تیسری لہر کا قہر جاری ہے اور اگر عید کے موقع لوگوں نے رعایت نہ کی تو یہ لہر طوفان میں بدل سکتی ہے دوسری طرف 40 سال سے معمر کے افراد کی ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار مرتب کرنےوالی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید 4 ہزار 113 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 119 افراد انتقال کر گئے۔

ملک میں 4 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کے 44 ہزار 838 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 9.17 فیصد رہی اور فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 480 ہوگئی۔

پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 41 ہزار 636 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 18 ہزار 429 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 5 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار 727 تک جاپہنچی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 26 فروری 2020 کو ہوئی تھی، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک وائرس کی 3 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔

موجودہ لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافے کے پیشِ نظر پابندیوں میں سختی کردی گئی تھی جبکہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران پبلک پارکس، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

ملک میں 5 مئی 2021 کو کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب
صوبہ پنجاب ان دنوں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے مزید 2 ہزار 87 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 58 اموات رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں مجموعی طو پر کورونا وائرس سے 3 لاکھ 10 ہزار616 افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 741 انتقال کرچکے ہیں۔

سندھ
صوبہ سندھ میں بھی وبا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 112 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مذکورہ اضافے کے بعد سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 643 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 687 تک جاپہنچی ہے۔

خیبرپختونخوا
کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کو زیادہ متاثر کیا جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کے مزید 509 کیسز اور 43 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اب تک خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 21 ہزار 99 افراد وبا سے متاثر جبکہ 3 ہزار 466 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بلوچستان
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے وسیع صوبے میں مزید 112 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے۔

نئے کیسز کے اضافے کے بعد بلوچستان میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 776 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 239 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد
کورونا کی تیسری لہر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی متاثر کیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 76 ہزار 696 ہے جبکہ 698 افراد وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 68 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 4 مریض انتقال کرگئے۔

مذکورہ اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا وائرس مجموعی طور پر 17 ہزار 465 افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 491 افراد کی موت کا سبب بھی بنا ہے۔

گلگت بلتستان
کورونا وائرس سے سب سے کم گلگت بلتستان متاثر ہوا ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 کیسز سامنے آئے اور کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 341 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 107 ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا:برطانوی میئر

🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے شہر اولڈہم کے کشمیری نژاد مئر ڈاکٹر زاہد چوہان

امریکا افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرے، پاکستان کا مطالبہ

🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا

افغان ہیلی کاپٹر اور طیارے واپس کیے جائیں: طالبان وزیر دفاع کا مطالبہ

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر دفاع نے تاجکستان، ازبکستان اور دیگر پڑوسی ممالک

ماہرین کا پاکستان کی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ہنرمند افرادی قوت پر زور

🗓️ 31 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی مسابقت کا انحصار کم اجرتوں پر

فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی

🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے

نئی امریکی پابندیوں پر روس کا رد عمل

🗓️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارتخانے نے نئی امریکی پابندیوں کے جواب میں

آستان علوی (ع) نے ہجوم اور دم گھٹنے سے زائرین کی ہلاکت کی تردید کی

🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:     روضہ امام علی (ع) نے اعلان کیا کہ ہجوم

2020 میں عراق میں 200 داعشی کمانڈر ہلاک

🗓️ 2 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انسداد دہشت گردی ایجنسی کے ترجمان نے 2020 میں داعشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے