?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کے پی ٹی میں آئل پیئرز کی خستہ حالی کی وجہ سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا امکان ہے۔سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اوکیک نے صورتحال سے بذریعہ خط آگاہ کیا۔جب کہ بائیکو ریفائنری نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرپوزل بھیجا ہے۔
آئل کمپنیر ایڈوائزی کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔اس نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی پوسٹ ٹرسٹ میں آئل پیئرز کی خستہ حالی سے پٹرولیم مصنوعات بالخصوص خام تیل اور موگاس (پٹرول) کی درآمدی سپلائی چین بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر ملک بھر میں خام تیل اور پٹرول کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
25 مئی 2021 کو وزیر توانائی حماد اظہر اور سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود کو لکھے گئے خط میں جس کی نقل دی اس میں کہا گیا کہ اوکیک ، ڈاؤن اسٹریم پٹرولیم کمپنیوں کی ایما پر وزارت توانائی کی فوری مداخلت چاہتا ہے۔
قبل ازیں بتایا گیا کہ پاکستان میں مئی2021 کے دوران پیٹرول کی فروخت میں تقریبا15فیصد اضافہ دیکھا گیا اور7لاکھ31ہزار میٹرک ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت نے مئی کے دوران14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو 1. 692 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ متعدد عوامل نے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت پیٹرول کی طلب میں اضافہ کیا ہے. پچھلے مہینے ریکارڈ کی گئی کل فروخت میں سے ڈیزل11 فیصد اضافے کے بعد 761،000 ٹن اور فرنس آئل16 فیصد اضافے کیساتھ 168،000 میٹرک ٹن تھا رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ، مجموعی طور پر 17.517 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئی جس میں 7.460 ملین میٹرک ٹن پٹرول ، 6.924 ملین میٹرک ٹن ڈیزل اور 2.649 ملین میٹرک ٹن فرنس آئل شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے شرم الشیخ معاہدے میں شمولیت کی درخواست
?️ 21 اکتوبر 2025اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے
اکتوبر
خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ کا اہم اعلان
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام
اگست
ہلیری کلنٹن کا احتجاج کرنے والے طلبہ پر اعتراض
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی یونیورسٹی کیمپس
مئی
کیا سنیتا مارشل اسلام لانے والی ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی
جون
رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون کارٹونسٹ ہلاک ہوگیا
?️ 20 جولائی 2021ڈنمارک (سچ خبریں) رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون
جولائی
افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں دلچسپ انکشافات سامنے آگئے
?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا
جولائی
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 19 فلسطینی شہری گرفتار
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے
مارچ
سعودی عرب کو روس کے ساتھ تعاون مہنگا پڑ سکتا ہے:بائیڈن
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ روس کے تعاون سے تیل کی
اکتوبر