اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جاتا رہا ہے ملک میں مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 42 تک جاپہنچی ہے۔ ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 11.55فیصد رہی جب کہ کورونا کے 918 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58 ہزار 943 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں مزید 6،808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 93 ہزار81 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 11.55فیصد رہی جب کہ کورونا کے918 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کے وار جاری ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔ خیال رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 41.06 فیصد ریکارڈ ہوئی۔