پنجاب وزیر اعلیٰ نے فری ماسک تقسیم کی مہم کا افتتاح کردیا

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فری ماسک تقسیم کی مہم کا افتتاح کردیا ان  کا کہنا ہے کہ ماسک کورونا اور اسموگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے۔ پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے، پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر ماسک پہنچائے جائیں گے۔

ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے فیز میں لاہور کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار پورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیا کریں گے، پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر ماسک پہنچائے جائیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 992 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 93 ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کی سفارشات پر مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی ہے،بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ نے مری میں محکمۂ موسمیات کے دفتر کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی، 15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا ہے ، ان میں کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او، اے سی مری اور دیگر افسران شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

اٹلی کی وزیرِاعظم: اگر ایران مذاکرات پر آمادہ ہو تو یورپ کو پابندیاں نرم کر دینی چاہئیں

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: اٹلی کی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کی

مغربی عوام کا صیہونی کنیسٹ کے سربراہ کے رباط کے دورے کے خلاف احتجاج

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:مغرب کے مظاہرین نے صہیونی کنیسٹ کے سربراہ امیر اوحانا کے

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور

?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید

?️ 24 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی

بلنکن کے تل ابیب کے سفر کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر خارجہ

اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات کی بحالی کی صورتحال

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:پانچ سال بعد اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات کی بحالی

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں

?️ 25 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور

کووڈ ویکسین ساتھ لائی ایک سوال، کس ملک میں بنے گی روسی ویکسین؟

?️ 19 فروری 2021تہران {سچ خبریں} پوری دینا کو پریشان کرنے والا کرونا وائرس اگرچہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے