بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے سید سردار کی ملاقات ہوئی، سردار شاہ نے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، اپنی کتاب ”من مسافر“ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی۔ سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور صوبہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ نجمی عالم کی ملاقات ہوئی اور نجمی عالم نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی اور شہر کی سیاسی اور انتظامی صورت حال سے آگاہ کیا، کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے حیدرآباد کے میئر کاشف شورو کی ملاقات ہوئی، شہر میں جاری عوامی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے سکھر کے ضلعی صدر سید جاوید شاہ نے ملاقات کی اور شہر کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں پاور ماڈل اور ہاکان فیدان کا راستہ

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: اردوگان کی کابینہ کے وزیر خارجہ پر سیاسی اور میڈیا

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی

محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں اہم دورہ

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:محمد بن سلمان اور ڈونالد ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس ملاقات سے

مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں نیتن یاہو کا وہم

?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج قابضین

حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان

Police to deploy more than 5,800 personnel for IMF-World

?️ 9 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

پاکستان کا کشمیریوں کی ’حق خودارادیت‘ کی حمایت کا اعادہ

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں کی کشمیر پر غیر قانونی طور

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

?️ 23 دسمبر 2025لکی مروت: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے گُرگُری میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے