?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس نے عام انتخابات سے متعلق ریٹرننگ افسران (آر اوز)، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کے تقرر کے باعث ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ڈی سی اور اے ڈی سیز کو ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا۔
یاد رہے کہ آئندہ برس عام انتخابات کے لیے تعینات کیے گئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ آج سے شروع ہو رہی ہے، ٹریننگ کے دوران 859 ریٹرننگ افسران 13 سے 15 دسمبر تک اپنے متعلقہ ضلعی سطح پر 3 روزہ انتخابی تربیت حاصل کریں گے۔
گزشتہ روز ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں 16 دسمبر 2023 کو ایک روزہ تربیتی سیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے قانون کے برخلاف ان کی تاخیر سے تعیناتی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 53 کے تحت انتخابی پروگرام کے اجرا سے کم از کم 60 روز قبل ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنا الیکشن کمیشن پر لازم ہے۔
’غیر معمولی حالات‘ میں قانون سے انحراف کی گنجائش موجود ہے جس کی وجوہات ریکارڈ پر لانا ضروری ہے، ایسی صورت حال میں الیکشن کمیشن انتخابی پروگرام کے اجرا کے ساتھ ساتھ تعیناتیاں بھی کر سکتا ہے۔
ای سی پی نے کل ہی عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیے تھے۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، پنجاب میں 41 ڈی آر اوز، سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 36 ڈی آر اوز تعیناتی کیے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 266 ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول
نومبر
ہمارا چیف آف آرمی سٹاف بریف کیس میں قیمتی پتھر لے کر گھوم رہا ہے، یہ کیا مذاق ہے؟ ایمل ولی خان
?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی
اکتوبر
برازیل کے صدر نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 29 اگست 2023اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے
اگست
افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے لیئے عبرت کا مقام
?️ 20 اگست 2021(سچ خبریں) افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے
اگست
صیہونی آبادکاروں کا حضرت یوسف کے مقبرے پر حملہ
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں نے آج منگل کو ایک معاندانہ اقدام کرتے ہوئے
جولائی
صیہونی آبادکاروں پر فلسطینی مجاہدین کا خوف طاری
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس شہر میں صیہونی آبادکاروں پر مزاحمتی فورسز
جولائی
اسرائیلی جیلوں میں موت کی کوٹھریاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیستوں کے تشدد میں گزشتہ کئی ماہ
مئی
لاہور میں فضائی آلودگی اور گرد و غبار سے نجات کیلئے چین کی طرز پر سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
?️ 7 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی طرز
جنوری