ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس نے عام انتخابات سے متعلق ریٹرننگ افسران (آر اوز)، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کے تقرر کے باعث ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ڈی سی اور اے ڈی سیز کو ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا۔

یاد رہے کہ آئندہ برس عام انتخابات کے لیے تعینات کیے گئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ آج سے شروع ہو رہی ہے، ٹریننگ کے دوران 859 ریٹرننگ افسران 13 سے 15 دسمبر تک اپنے متعلقہ ضلعی سطح پر 3 روزہ انتخابی تربیت حاصل کریں گے۔

گزشتہ روز ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں 16 دسمبر 2023 کو ایک روزہ تربیتی سیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے قانون کے برخلاف ان کی تاخیر سے تعیناتی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 53 کے تحت انتخابی پروگرام کے اجرا سے کم از کم 60 روز قبل ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنا الیکشن کمیشن پر لازم ہے۔

’غیر معمولی حالات‘ میں قانون سے انحراف کی گنجائش موجود ہے جس کی وجوہات ریکارڈ پر لانا ضروری ہے، ایسی صورت حال میں الیکشن کمیشن انتخابی پروگرام کے اجرا کے ساتھ ساتھ تعیناتیاں بھی کر سکتا ہے۔

ای سی پی  نے کل ہی عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیے تھے۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، پنجاب میں 41 ڈی آر اوز، سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 36 ڈی آر اوز تعیناتی کیے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 266 ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں امریکی اور صیہونی جاسوسی کی ناکامی

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق اس ملک

اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے: شاہ محمود قریشی

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے اسرائیلی جارحیت پر

چین کا امریکہ کے ساتھ اسلحہ کنٹرول مذاکرات میں شمولیت سے انکار

?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:چین نے امریکہ کی جانب سے تین فریقی جوہری اسلحہ کنٹرول

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اہم میٹنگ، گپکار الائنس نے بڑا اعلان کردیا

?️ 22 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ

پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک  رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن

ممنوع فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو جواب کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت

?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی

ُغم کی خبر، پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی

?️ 27 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} بر سر اقتدار پارٹی یعنی پی ٹی آئی میں

وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ پیوٹن کی زبانی

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے سابق امریکی صدر کی حمایت کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے