?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 907 تک پہنچ گئی، ان واقعات میں 1,044 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے جہاں 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 502 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 218 زخمی ہوئے، سندھ میں 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 41 افراد جان سے گئے اور 52 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 9 افراد کی اموات ہوئیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 6 ہزار 180 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 7 ہزار 848 مکانات کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا ہے۔
مزید برآں این ڈی ایم اے نے جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، احمدپور، لیاقت پور، ظاہر پیر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد میں شدید بارش متوقع ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی ندی نالوں کے بپھرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں، خاص طور پر نشیبی علاقوں کے رہائشی حفاظتی اقدامات کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے بچیں۔


مشہور خبریں۔
موساد چیف کی لیک ہونے والی معلومات کی تصدیق
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ موساد چیف کے قریبی ذرائع
مارچ
داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا
اگست
امریکی صدرٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں، دفتر خارجہ
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا
جولائی
گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار لٹکنے لگی، یاہو اور اوپن اے آئی خریدنے کو تیار
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ براؤزر گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار
اپریل
مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 26 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد
مارچ
آئنسٹائن کو اسرائیلی صدارت کی پیش کش اور ان کا منطقی انکار
?️ 13 مارچ 2021برلن (سچ خبریں) البرٹ آئنسٹائن کو بیسویں صدی کا سب سے بڑا
مارچ
صیہونیوں کی بے گھر افراد کی رہائش گاہ پر بمباری
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر
جولائی
”سنگل“ ہوں لیکن کسی رشتے کے لیے دستیاب نہیں، نعیمہ بٹ
?️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا
اکتوبر