?️
سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی۔
النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعش کے دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی، بتایا گیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی زیادہ تر بمباری کا رخ مشرقی عراق کی طرف تھا اور ان دہشت گردوں کو صوبہ دیالہ کے ذی قارا تپے کے علاقے نارین میں نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ اس فضائی حملے کے دوران داعش کی ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی خاص اعدادوشمار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،تاہم اس سے دو روز قبل عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحییٰ رسول نے حمرین پہاڑوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا،اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ عراقی جنگی طیاروں نے حمرین کے پہاڑوں میں داعش کے ایک ٹھکانے پر کامیاب حملہ کیا۔
رسول نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ انسداد دہشت گردی فورس کے سکیورٹی تعاون کے مطابق کیا گیا،واضح رہے کہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے بچے ہوئے دہشت گرد عناصر دارالحکومت بغداد کے کچھ حصوں سمیت دیالہ، نینویٰ، صلاح الدین، کرکوک اور انبار کے صوبوں میں وقتاً فوقتاً دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں جن میں عراقی شہریوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش
مارچ
ایران کے افزودہ یورینیم کے بارے میں روس کی تجویز
?️ 22 مئی 2026سچ خبریں:کریملن نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات میں ایران کے افزودہ
مئی
روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
?️ 29 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے
اپریل
شیخ عیسی قاسم کی عربوں کی امریکی-صیہونی استکبار کے سامنے ذلت پر کڑی تنقید
?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، بحرین کے شیعہ رہنما، نے
اگست
سابق جج راناشمیم کے حلف نامے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق جج رانا شمیم کے حلف نامے سے
نومبر
غزہ میں حتمی جنگ بندی اور لبنان کے ساتھ کے ساتھ تنازعات کے بارے میں امریکہ کا کیا کہنا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے حزب
دسمبر
عدلیہ میں اصلاحات ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ چیف جسٹس
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے
اکتوبر
بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں تربیت دیتی ہیں: جرنل وال سٹریٹ
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی صدر جو
جولائی