پی ڈی ایم شدید اختلاف کا شکار ہو گئی

پی ٖڈی ایم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران 2018ء میں صدارتی انتخاب کا معاملہ بھی سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق   پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران اویس نورانی نے سوال کیاکہ مولانا فضل الرحمان کو تین سال پہلے صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے کیوں سپورٹ نہیں کیا؟۔

ذرائع کے مطابق اویس نورانی کو مولانا فضل الرحمان نے خاموش کرادیا، شاہد خاقان عباسی نے بات کا رخ موڑدیا۔ قمر زمان کائرہ نے اویس نورانی کو جواب دیاکہ تین سال پہلے صدر کے انتخاب کا معاملہ پی ڈی ایم بننے سے پہلے کا ہے،ہم مختلف الخیال سیاسی جماعتیں ہیں اور اتحادی ہیں تاہم ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کو گزشتہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا گیا تھا، لیکن اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کو شکست دے دی تھی اور اب حکومت اور اپوزیشن دونوں کی نظریں سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات پر ڈٹی ہوئی ہیں۔

پی ڈی ایم نے آج یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا مشترکہ امیدوار بھی نامزد کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بھی سرگرم ہے۔اد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی ، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

چین میں مسلمانوں کی صورتحال پر مصری صحافی کی رپورٹ؛ سین‌کیانگ کے دورے کی تفصیلات

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:مصری صحافی حازم سمیر نے اپنے حالیہ سفر کے دوران چین

دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے ایران کی اپیل

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے

کیا اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے؛ امریکہ کیا کہتا ہے؟!

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی سلامتی کونسل کے ترجمان نے دعویٰ کیا

کراچی کے لیے بجلی سستی کر دی گئی

?️ 9 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے

امریکہ کے کویت، امارات، بحرین کے ساتھ ہتھیاروں کے نئے معاہدے پر دستخط 

?️ 9 مئی 2026 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے ذمہ دار حکام کے حوالے سے رپورٹ

ایران کے جوہری معاملے پر مذاکرات جاری رہنا چاہیے: مصر

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بین الاقوامی جوہری توانائی

نیتن یاہو: بعض اوقات ہمارے ٹرمپ کے ساتھ حکمت عملی پر اختلافات ہوتے ہیں

?️ 3 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر کی جانب سے بیروت پر حملہ نہ کرنے

سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد منظور، اکابرین کو خراج عقیدت

?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے متفقہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے