ملک بھر میں سخت سیکیورٹی میں چہلم کے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔مختلف بڑے شہروں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوسوں میں سیکڑوں عزادار نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے جمعے کو چاروں صوبوں کے ساتھ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 4 (3)(i) کے تحت فوجی دستے تعنیات کردیے تھے۔

ملک بھر میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے وزارت میں ایک مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔

کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس کے علاوہ مارٹن کوارٹرز میں واقع امام بارگاہ سے بھی ایک جلوس نکالا گیا، جو مرکزی جلوس نشتر پارک میں دوپہر 2 بجے گرومندر سے ایم اے جناح روڈ پر شامل ہوا۔

عزاداران سر شاہنواز بھٹو روڈ، محفلِ شاہِ خراسان، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ اور بولٹن مارکیٹ کا احاطہ کریں گے۔

کراچی ٹریفک پولیس کی ایک بجکر 40 منٹ پر اپڈیٹ کے مطابق چہلم کا جلوس شاہ خراساں سے گزر رہا تھا۔

جلوس جانے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ موبائل فون کی سروسز بھی معطل ہیں۔

لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ جلوس کے راستوں پر8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی رضا کاروں، ایلیٹ و انسدادِ فسادات فورس اور سادہ لباس پولیس جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ چہلم کا مرکزی جلوس خیروعافیت سے گزرا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ محرم اور صفر میں تمام شیعہ سنی اجتماعات، جلوس و محافل خیر خیریت سے گزری ہیں، سوشل میڈیا پر مذہبی انتشار پھیلانے اور پراپیگنڈہ سے گریز کیا جائے، ذہنی انتشار پھیلانے اور پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب، راولپنڈی میں بھی چہلم کا جلوس رواں دواں ہے، ڈان کی جمعے کی رپورٹ کے مطابق آج شہر میں اسکول، کالجز اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔

پولیس نے ٹریفک پلان تیار کیا ہے اور ہفتے کو 3 ہزار 600 سے زیادہ پولیس اور 236 وارڈنز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ٹریفک پلان کے تحت 12 مقامات پر متبادل راستے رکھے گئے ہیں جبکہ جلوس کے راستوں کے ساتھ چھتوں، گلیوں اور سڑکوں پر سنائپرز تعینات ہیں، اور سڑکوں، گلیوں کو خاردار تاریں، بیرئرز لگا کر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو معاملات پر اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں: اسرائیلی تجزیہ نگار

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکمت عملی ساز اور دبئی گروپ کمپنی کے بانی اور

ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

?️ 4 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان ازبکستان  کے حوالے سے جاری کئے گئے مشترکہ

 امید ہے ایک دن اسرائیلی رہنما جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے

?️ 20 ستمبر 2025 امید ہے ایک دن اسرائیلی رہنما جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں

کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری، حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ

?️ 28 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کالعدم تنظیم کا  احتجاج جاری ہے جس کے بعد

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مذمتی قرارداد منظور

?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا

شہید قاسم سلیمانی ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے سلطنتوں کو چیلنج کیا

?️ 28 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے سلطنتوں کو چیلنج

افغان سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری مدد کرے، شہباز شریف

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم  کے 23 ویں سربراہی اجلاس

پاکستان کا افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)افغانستان کے صوبت بادغیس میں شدید زلزلے کے باعث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے