ملکی مہنگائی کو ہمیں کنٹرول کرناہے:محمود خان

مستحق بیماروں کے مفت علاج کے لئے وزیر اعلی محمود خان کا اہم قدم

?️

کرک(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی ہے اور اسے ہم نے کنٹرول کرنا ہےعمران خان نے ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا مشکل وقت میں وزیر اعظم کا ساتھ دیں گے انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

کرک میں جلسے سے خطاب میں محمود خان نے کہا کہ اعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے جسے ہم نے کنٹرول کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اربوں ڈالرزکا قرضہ لیا وہ کون ادا کرے گا؟  عمران خان نے ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا، میٹرریڈربھی ارب پتی بن گئے ہیں،  سینما کا ٹکٹ بیچنے والے بھی ارب پتی بن گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا میں امریکا اوربرطانیہ جیسے ممالک کی معیشتیں بھی بیٹھ گئیں، سخت حالات میں وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ہم اسفندیارولی جیسے نہیں کہ مشکل وقت آئےتو ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کربھاگ جائیں، ہم کرک کےلوگ ہیں،مشکل وقت میں عمران خان کےساتھ رہیں گے۔

دوسری جانب ملک میں دودھ کی قیمت بے لگام ہونے لگی اور کوئٹہ میں بھی ڈیری فارمز نے اچانک 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ڈیری فارمرز کا کہنا ہےکہ جانوروں کے چارے اوراجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 140 روپے مقرر کی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کو تنبیہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ادھر کراچی میں بھی دودھ کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور شہر میں دودھ فی لیٹر 140 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت بدستور  94 روپے موجود ہے جس پر شہر بھر میں کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر اظہار تشویش

?️ 12 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

بین الاقوامی تنظیمیں صیہونی جرائم میں شریک

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صحت کے نظام کے مکمل زوال اور

لاہور میں 3 دن تک اسکول بند رہیں گے

?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے قاسم میزائل لانچ کر دیا

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کی عسکری ونگ سرایاالقدس کے ترجمان نے

اخبار سعودی الریاض میں صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کی جھلکیاں

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی الریاض اخبار نے ایران کے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور

حکومت کا ’غیرجانبدارانہ فیصلوں‘ کیلئے آئینی عدالت کے قیام پر غور

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی زیر قیادت

وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام

غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے چونکا دینے والے رویے

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی چھاتہ بردار بٹالین کے کمانڈر کے پہلے دنوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے