?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے نمائندے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے، آصف زرداری سے مشاورت کے بعد آج شام تک 3 نام گورنر پنجاب کو بھجوا دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ملک احمد خان نے میڈیا سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور وزیر اعظم آج شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف علی زرداری کے سامنے رکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سے مشاورت کے بعد آج شام تک 3 نام گورنر پنجاب کو بھجوا دیں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نام بتانا مناسب نہیں۔
ملک احمد خان نے بتایا کہ ’میری کل پرویز الہیٰ سے بات ہوئی ہے اور ہمیں ان کے 3 ناموں پر کوئی خاص اعتراض نہیں ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی پیشگوئی تو نہیں کرسکتا، ظاہر ہے کچھ نام ہماری جانب سے بھی ہوں گے، ان پر بات چیت ہوگی پھر معاملہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا، اگر کمیٹی میں طے نہیں ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن جائے گا’۔
علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے مسلم لیگ (ن) نے مشاورت کے بعد سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون صاحب کے نام پر بھی اتفاق کیا لیکن انہوں نے اس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وکلا سیاست کی ذمے داریوں اور تقاضوں کی بنا پر معذرت کی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پنجاب کے قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے تین نام تجویز کردیے ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، سابق وزیر صحت نصیر خان اور سابق چیف سیکریٹری ناصر سعید کھوسہ کے نام تجویز کیے ہیں۔
بعدازاں گزشتہ روز پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے تجویز کردہ 3 نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھجوا دیے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کردہ 3 ناموں میں سے ایک ناصر محمود کھوسہ نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
قبل ازیں 14 جنوری کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری پر دستخط کے 48 گھنٹے مکمل ہونے پر از خود تحلیل ہوگئی تھی جبکہ گورنر بلیغ الرحمٰن نے اس عمل کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے سمری پر دستخط نہیں کیے تھے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ ’پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ایک متفقہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور قائدِ حزب اختلاف حمزہ شہباز کو مراسلے جاری کر دیے گئے‘۔


مشہور خبریں۔
گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی
?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے
اگست
میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی آج بھی مغرب کے سجائے ہوئے ہولوکاسٹ کے دسترخوان
اکتوبر
اب اسرائیل کی امریکی معاشرے میں حمایت ختم
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
فروری
خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ
?️ 30 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ تشکیل نہ دینے
نومبر
ٹوئٹر، ٹائی ٹینک اور ٹرمپ کی کہانی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: ٹوئٹر (ایکس) اور ٹائی ٹینک کی کہانی میں حیران کن
نومبر
مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں سبقت کی دوڑ میں، امریکی
نومبر
اسلام آباد: عمران خان، شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں بری
?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سابق
جون
ٹرمپ حکومت کا گولڈن کارڈ پروگرام شروع
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی حکومت نے سرکاری طور پر ایسی گولڈن کارڈ اسکیم کا
دسمبر