?️
اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے، دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، دفاعی پیداوار میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں صنعتوں کے فروغ کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا گیا۔ جیونیوز کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، دفاعی پیداوار میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،ملک کی ترقی کی خاطر حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کروانے میں پورا ساتھ دیں گے۔
اس موقع پر حکومت اور صنعتکاروں، تاجروں نے کم ازکم ماہانہ اجرت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان صنعتکاروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری استدعا پرملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں، چین دورے سے پہلے بزنس کمیونٹی سے مشاورت ضروری تھی، حکومت پاکستانی اور چینی صنعتکاروں کے درمیان روابط بڑھانے پر بات کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر چلیں۔
ملک کی 10 بڑی کمپنیوں نے گزشتہ سال 929 ارب منافع کمایا، ٹریکٹرز کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا، اس سال ٹیکسٹائل کی برآمدات 21 ارب ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچیں، اگلے سال 26 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں، پارٹی منشور میں آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کی پالیسی شامل کی تھی جس کے آج ثمرات مل رہے ہیں، پاکستان دنیا میں موٹرسائیکل فروخت کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بر آمدات میں 18فیصد اضافہ اور درآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کورونا کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی بڑھی جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے، اس وقت چینی وافرمقدار میں موجود ہے، فی کلو نرخ 80 سے 83 روپے ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں ہوا۔
ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ بحرانوں کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر ہیں، ملکی معاشی شرح نمو5.37 فیصد کی سطح پر ہے، اسی طرح ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف اسرائیلی حملہ؛ پیشگوئیاں اور ایران کا ممکنہ ردعمل
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:آخرکار اسرائیل نے ایران کے میزائل حملے کے جواب میں براہِ
اکتوبر
پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں فورسز نے حملہ ناکام بنادیا، 10 دہشتگرد ہلاک
?️ 13 مارچ 2025ضلع ٹانک: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے
مارچ
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر
?️ 5 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) صدر پاکستان عارف علوی نے آزاد کشمیر کی قانون
فروری
یورپی یونین کی اسرائیل سے مضحکہ خیز اپیل
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ایسے وقت میں جبکہ صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے
مئی
پاکستان میں امریکی مداخلت سے متعلق دفتر خارجہ سے منسوب بیان مسترد
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے مقامی انگریزی اخبار میں اپنے
نومبر
عدالت کا فوکس صرف ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ہے:چیف جسٹس
?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس
اپریل
سابق چیف جسٹس رانا شمیم پر فرد جرم عائد
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس
جنوری