?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہت بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعلیٰ نے 10 سے زائد جیلوں کا دورہ کر کے مسائل حل کیے اور یہ کام قیام پاکستان کے بعد سے اب تک کسی وزیراعلیٰ کے ذریعہ پہلی بار ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اور محکمے کی کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر نے عثمان بزدار کو اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی جاری رکھنے پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’جیل نظام میں اصلاحات لاکر قیدیوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، قیدیوں کو بھی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں، قیام پاکستان کے بعد پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے 10 سے زائد جیلوں کے دورے کیے اور صورت حال دیکھ کر مسائل حل کیے، اس سے قبل کسی حکمران نے ایسا نہیں کیا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’خواتین قیدیوں کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی اسٹوری بیرکس بنائی جارہی ہیں، صوبے کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز ہو چکا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجا رہا ہے‘۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر کو جیلوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا فلسطینی بچوں کے ساتھ ایک نیا ظلم
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کی قانون ساز وزارتی کمیٹی اتوار کو
جون
دشمن طوفان الاقصی کے اسٹریٹجک نتائج کب تک برداشت کرتا رہے گا؟
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مشترکہ کمیٹی نے طوفان الاقصی کی
اکتوبر
امریکہ کو یمن کی دھمکی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن آغاز سے ہی غزہ کے عوام اور مزاحمت کی
اکتوبر
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:مراکشی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دار الحکومت میں صیہونیوں
اپریل
عرب قوم کے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل
جون
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی، امریکی حملے قابل مذمت قرار
?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر کے
جون
جو لوگ سیلاب پر سیاست کررہے ہیں ان سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔وزیر اعظم
?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر
ریاض اور بنکاک کے تعلقات معمول پر
?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پرایوت چان اوچا ریاض اور
جنوری