?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج یہ مقبوضہ کشمری دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے جہاں انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہےاور نوجوانوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کا کچھ پتہ نہیں کہ قابض بھارتی افواج نے انہیں کہاں قید کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد جموں وکشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ گروپ کے 3 اجلاس منعقد ہوئے اور او آئی سی کی جانب سے بھارت کو متحد سیاسی پیغام دینا انتہائی ناگزیر ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ‘اے پی پی’ کے مطابق نیویارک میں منعقدہ جموں وکشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سفرا اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ رابطہ گروپ کی نیویارک شاخ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز پر اجاگرکرنے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے یک جہتی میں امت مسلمہ کی مشترکہ موثر آواز تشکیل دینے میں برادر ممالک آزربائیجان، نائیجر، سعودی عرب اور ترکی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی بھارتی اقدامات کے بعد سے مقبوضہ خطہ ’تاریکی کے پردے‘ سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیرانسانی محاصرے اور کمیونیکیشن قدغنوں کو عائد ہوئے پہلے ہی 550 سے زائد دن کا عرصہ بیت چکا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج یہ مقبوضہ خطہ دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے جہاں انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہےاور نوجوانوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کا کچھ پتہ نہیں کہ قابض بھارتی افواج نے انہیں کہاں قید کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حالت زار پر آنکھیں بند کئے آر ایس ایس کی حامل بی جے پی حکومت اُن سازشوں میں مصروف عمل ہے جس کے بارے میں کھلم کھلا وہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے لیے ’حتمی حل‘ قرار دینے کی پیشگوئیاں کرتے پھر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس حتمی حل میں سرفہرست یہ ہے کہ آزادی کا حق مانگنے والے کشمیریوں کو جسمانی، سیاسی اور نفسیاتی طورپر کچلنے کے لیے ایک ظالمانہ مہم پوری شدت سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حتمی حل کا دوسرا حصہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی پر مشتمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوم، بھارت پاکستان کو مجبور کرنا چاہتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس کا مسلط کردہ حل تقدیر کا لکھا سمجھ کر قبول کرلے اور اس مقصد کے لیے پاکستان کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی تشکیل کے محض ایک ماہ بعد ہی ستمبر 2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کا مجھے اعزاز حاصل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے جموں وکشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ نے تین اجلاس منعقد کئے ہیں جن میں سے دو وزارتی سطح کے اجلاس تھے۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ او آئی سی رابطہ گروپ کے وزارتی اعلامیہ میں عالمی برادری کو حمایت اور یک جہتی کا ٹھوس پیغام دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اگست 2019، جنوری 2020 اور اگست 2020 میں تین مرتبہ اس معاملے پر غور کیا اور اس رفتار اور روش کو برقرار رکھنا ازحد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ و آئی سی کی جانب سے متحد سیاسی پیغام بھارت کو دینا انتہائی ناگزیر ہے اور ہمیں پوری قوت سے بھارت سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات واپس لے، انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیاں بند کرے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کے آزاد انسانی حقوق کمشن (آئی پی ایچ آر سی) کے حقائق معلوم کرنے والے وفود کو مقبوضہ خطے میں جانے کی اجازت دے۔


مشہور خبریں۔
ایران پر حملہ نیتن یاہو کی غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ خواجہ آصف
?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران
مارچ
ایرانی میزائل نے بئر السبع کے حساس علاقے کو نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے
جون
نیتن یاہو وائٹ ہاؤس جانے کے لئے بے صبری سے منتظر
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:یدیعوت احارانوت اخبار کے مطابق اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو کی
جون
دونوں امریکی جماعتیں کانگریس کا انتخاب جیتنے کی کوشش میں
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات
جنوری
نیتن یاہو کے بیان کی عراق نےشدید مذمت کی
?️ 15 اگست 2025نیتن یاہو کے بیان کی عراق نےشدید مذمت کی عراق نے اسرائیلی
اگست
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید
اگست
اگر آپ بھی یہ غذائیں کھاتے ہیں، تو رہیں ہارٹ اٹیک کے لئے تیار
?️ 26 فروری 2021انگلینڈ {سچ خبریں} دنیا کے 5 برِاعظم کے افراد کے کھانے پینے
فروری
انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کے ذمہ
نومبر