معاون خصوصی نے کورونا جیسے متعدی امراض کے بارے میں خبردار کردیا

کورونا کیسزبڑھے تو ہنگامی صورتحال ہوسکتی ہے: فیصل سلطان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا جیسے متعدی امراض کے بارے میں  خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا جیسےمتعدی امراض آتے رہیں گے، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا قیام وبائی امراض کی روک تھام کیلئے حکومت کا اہم قدم ہے کورونا سے متعلق این سی اوسی کا قیام ناگزیر تھا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول کا افتتاح کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ متعدی امراض سے متعلق آج کسی کو کوئی شک نہیں ہے، کورونا جیسے متعدی امراض آتے رہیں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ متعدی امراض سےمتعلق ایک سینٹرکی ضرورت ہے، ایک ایسا مرکز جہاں متعدی امراض سے متعلق ڈیٹا موجود ہو، مستقل بنیادوں کی بنیاد ایک حل کی ضرورت تھی اور کورونا سے متعلق این سی اوسی کا قیام ناگزیر تھا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ متعدی سمیت مرکزمیں وبا بن جانے والے امراض پر بھی نظر رکھی جائے گی، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اس حوالے سے جامع کام کرے گا اور امراض سے متعلق نگرانی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کی روک تھام پر یہ حکومت کا اہم قدم ہے، کورونا اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کے تناظر میں اقدام بر وقت ہے، بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے ادارہ معاونت فراہم کرے گا جبکہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان قومی ادارہ صحت میں قائم کیا گیا ہے، مرکز قومی ادارہ صحت میں اصلاحاتی ایجنڈے اور بہتری کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کےلئے حکم نامہ جاری

?️ 25 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ پنجاب تعلیمی

ایران مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے لیے خطرہ ہے:امریکی وزیر دفاع

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:بحرین میں ہونے والی علاقائی سلامتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

جینن میں خود مختار تنظیم کی فوجی سازش میں امریکہ کے واضح نشانات

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دو ہفتوں سے فلسطینی اتھارٹی نے مغربی کنارے میں

غزہ کے بچوں کے لیے گارڈیولا کی حمایت پر صیہونیوں کا غصہ اور تشویش

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے

اسحٰق ڈار کی ڈالر کو قابو کرنے کی کوششیں،

?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالیاتی شعبے نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے

کیا امریکہ خلائی جنگ کے لیے تیار ہے؟: واشنگٹن ٹائمز

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سائنس فکشن کی کہانیاں اب عسکری

وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں)  وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم

?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے