?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کسی بھی ممکنہ اثر سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو ہم اقدامات کیلئے اچھی پوزیشن میں ہیں اور امید ہے کہ ایسا نہ ہو۔
اسلام آباد میں نیشنل ورکشاپ آن ٹرانزیشننگ ٹو ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن سکیمزسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مسلم ممالک کا مشرق وسطیٰ کو جوہری اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں سے پاک بنانے کی فوری ضرورت پر زوردیا۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس کیاجس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر موجود ہیں، اثاثہ جات کی تمام اقسام کی قیمتوں پر مکمل نظر ہے اور ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہم تیار ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محصولات پر جاری مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ ان کی امریکہ کے وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک سے بہت تعمیری اور مثبت ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان کو امریکی ٹیرف کے تناظر میں مسابقتی بنیادوں پر ایک بہتر پوزیشن میں لایا جائے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے توانائی، سرکاری اداروں (SOEs) اور ٹیکس نظام میں جاری ساختی اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا’اس بار ہم نے ٹیرف میں بنیادی اصلاحات کی ہیں تاکہ معیشت کو مسابقتی بنایا جا سکے اور ہماری برآمدی صنعت ترقی کرے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ فضائی حملوں کے بعد خدشات بڑھ گئے ہیں کہ یہ جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے اور مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ ان خطرات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور فراہمی کی نگرانی کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی میڈیا: سنوار نے اسرائیل کو دو ناقابل فراموش سبق سکھائے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی ایک
مئی
سپارکو کا چاند پر تحقیق کیلئے چینی مشن کا حصہ بننے کا اعلان
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چین کے
نومبر
غزہ میں غذائی امداد کی تقسیم پر امریکی سفیر کا ردعمل
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں تعینات امریکی سفیر مائک ہاکابی نے کہا
مئی
حکومت نے 10 ماہ کے دوران 60 کھرب روپے قرض لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 10 ماہ کے دوران بینکوں
مئی
ایک بالشت فلسطینی سرزمین پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے:حماس
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر زور
نومبر
آئی ایم ایف بورڈ کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد، ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر زور
?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے
ستمبر
نیتن یاہو ترکی کے خلاف اتحاد تشکیل دینے کے لیے سرگرم
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے یونان اور قبرص کے ساتھ
دسمبر
امریکی طرز کی گستاخی؛ بغاوت کے سفیروں نے لبنان کے ڈیٹرنس ہتھیار پر حملہ کیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک بار پھر لبنان میں اپنے ایلچی
اگست