?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا آج اجلاس ہو رہا ہے جس میں مردم شماری کے نتائج پر اہم فیصلہ متوقع ہے،پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی منظوری کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے، مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسر ی جانب ایم کیوایم نےکراچی مردم شماری پرپی ٹی آئی حکومت سےسمجھوتہ کرلیا ہے ، ایم کیوایم نےکراچی کی مردم شماری کےنتائج پرتحفظات کااظہارکیاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کےوزیرپرمشتمل وفاقی کابینہ نےمردم شماری کی منظوری دے دی ہے ، اس سے قبل علی زیدی کی سربراہی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی پہلےہی منظوری دےچکی اور خصوصی کمیٹی کےرکن امین الحق بھی مردم شماری نتائج کی منظوری دےچکےہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کی منظوری کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ اجلاس میں مردم شماری نتائج پرحتمی فیصلے کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا تھا، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت مردم شماری نتائج جاری کرنے کے حامی ہیں جبکہ سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کو آئندہ مردم شماری سے منسلک کرنے کی تجویز دی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے معاملے پر مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا نیا سربراہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز نے اسرائیلی فوج کے چیف آف
ستمبر
حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت
ستمبر
صہیونی شہریوں کا انوکھا احتجاج
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر نیتن
مارچ
فواد چوہدری کا وزراء کو ایوارڈ کے معیار پر ناراضگی کا اظہار
?️ 12 فروری 2022اسلام آبا د(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزراء کو ایوارڈ
فروری
کیا طالبان اور پاکستانی فوج کے درمیان تنازع کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: برسلز میں پاکستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے طالبان
اگست
کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا
?️ 12 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کورونا کیسز
اگست
وفاقی وزیرآئی ٹی کی فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور فیس بک کے اعلیٰ
ستمبر
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل