?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی مذاکرات کا کہا تھا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک ہی ہے، بس اب بہت ہوگیا، اب پاکستان کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے شرائط نہیں رکھیں، چند مطالبات پیش کیے ہیں، اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن پہلے مرحلے سے قبل ہی رابطہ ختم ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں، سب کیسوں میں بریت مل جائے گی تحریک انصاف کی جانب سے درخواست وزیراعظم و دیگر کے خلاف دائر کردی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں، لیکن دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی، ڈی چوک میں احتجاج کے لیے مظاہرین بیٹھے بھی نہیں تھے اور شیلنگ شروع کردی گئی تھی۔
قبل ازیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج 2 مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی درخواست بریت پر فیصلہ نہیں ہو سکا۔
مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، بیرسٹر گوہر اپنے وکلا سردار مصروف، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
جج نے نامزد دیگر ملزمان کو درخواست بریت دائر کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ ان مقدمات میں دیگر 7 ملزمان بھی نامزد ہیں، امتحان میں نہ ڈالیں۔
وکیل سردار مصروف نے کہا کہ دیگر ملزمان کا علم نہیں کہ کب پیش ہوں، جج نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی حد تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دیا کریں، منظور کر لیا کروں گا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
مشہور خبریں۔
جو اپنی غلطی تسلیم نہ کرے وہ لیڈر ہی نہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
نومبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 776 اضافے سے 65 ہزار پر
?️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان ہے،
جنوری
مغربی کنارے میں بدامنی
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں ہونے والی جھڑپوں میں اس
اکتوبر
پاکستان ایسے میزائل تیار کررہا ہے، جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں، امریکا
?️ 20 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان
دسمبر
صحافیوں کے خون کے دھبے کس کے چہرے پر ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافی حمزہ الدحدوح کی شہادت
جنوری
پاکستان گوادر بندرگاہ کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کا خواہاں
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حکومت پاکستان گندم، کھاد اور چینی سمیت پبلک سیکٹر کی 60
دسمبر
یوکرین کے بحران میں امارات اور سعودی عرب کے درمیان الگ ڈیل کی کہانی
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر متحدہ عرب
مارچ
سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور
مارچ