مریم نواز جھنگ کے نواحی ترمیوں بیراج پہنچ گئیں، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

مریم نواز

?️

جھنگ (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جھنگ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وہ ضلع کے نواحی تریموں بیراج پہنچ گئیں اورسیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مریم نواز شریف کو سکاڈا کنٹرول روم میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے بریفنگ دی۔ حکام کا اپنی بریفنگ میں کہنا تھا کہ تریموں بیراج سے تاریخ کا سب سے بڑا ریلا گزرا، بروقت اقدامات سے ناصرف ملتان بل کہ دیگر علاقے بھی نقصانات سے محفوظ رہے، جب کہ جھنگ میں سیلاب سے پہلے دو لاکھ 98 ہزار آبادی کا انخلاء ہوا۔

اسی طرح جھنگ میں تقریباً ایک لاکھ 19ہزار کے لگ بھگ مویشیوں کو سیلابی ریلے کی آمد سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، مویشیوں کے لئے چارہ اور ونڈا وغیرہ دیا جارہا ہے، 102لائیو سٹاک ورکر گاؤں گاؤں جاکر مویشیوں کی دیکھ بحال اور علاج معالجہ کر رہے ہیں۔

حکام کا اپنی بریفنگ میں یہ بھی کہنا تھا کہ ضلع میں سیلاب متاثرین کے لئے 21ریلیف کیمپ قائم، تقریباً 750 متاثرین مقیم ہیں، سیلاب سے جھنگ کے 181 موضع متاثرہ ہوئے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کہ آخری فرد تک ریسکیو آپریشن کے دائرہ کار بڑھایا جائے اور سیلاب متاثرین کی تلاش کے لئے ڈرون، تھرمل امیجنگ کیمرے اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال میں کیا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جہاں مدد کی ضرورت ہے، وہاں امداد پہنچائیں گے، جھنگ کی محرومیاں ختم کریں گے،اللہ تعالی نے عوام کے تحفظ کی ذمہ داری دی، کسی بھی جگہ حفاظتی بند توڑنے کے ٹیکنیکل کام میں مداخلت نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کو سیلاب سے بچانا اور انسانی جانوں کو محفوظ رکھنا میری سب سے پہلی ترجیح ہے، ہر صورت میں انسانی آبادی کو بچانے کو ترجیح دی گی اور دی جائے گی، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر علی اکبر اور پوری ٹیم نے بڑی محنت سے کام کیا، اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

مشہور خبریں۔

طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے لیے راولپنڈی سے

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

?️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پی

اسرائیل خطے کے ممالک کو کیوں اکساتا ہے ؟

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں صیہونی

واشنگٹن کی یوکرین کو 300 ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد

?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:   جیسے ہی یوکرین کا بحران اور ملک میں روس کی

صیہونی جاسوسوں کے ہاتھوں عر ب صارفین کی سب سے بڑی سکیورٹی ہیکنگ

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:ایک نیوز سائٹ نے ٹوئٹر پر صیہونی جاسوس سروس کے سائبر

لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے:لبنانی فوج

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے ایک بیان جاری کر کے شام کی سرزمین

جعلی ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو کام سے روک دیا گیا

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے