?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے لیے راولپنڈی سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آج طلبی کا سمن گزشتہ روز زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دیا۔
مذکورہ سمن مبینہ طور پر عمران خان کے وکیل کو موصول ہوا ہے، نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ تحائف کیس کے سلسلے میں آج عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف غیر ملکی معززین کی جانب سے انہیں دیے گئے کچھ سرکاری تحائف اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، ان میں وہ رولیکس گھڑی بھی شامل ہے جو انہوں نے مبینہ طور پر کم داموں میں خریدی اور پھر انہیں لاکھوں روپے میں فروخت کردیا۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر اختیارات کے غلط استعمال، اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی اور تحفے میں دیے گئے سرکاری اثاثے بیچ کر غیر قانونی فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ، کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت 1974 میں قائم کیا گیا محکمہ ہے جو حکمرانوں، اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس کو دیگر ممالک کی حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان اور غیر ملکی مہمانوں کی جانب سے دیے گئے قیمتی تحائف کو اپنی تحویل میں رکھتا ہے۔
یہ محکمہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور ان کی مبینہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہ کرنے اور جھوٹے بیانات اور غلط ڈیکلیریشن پر ان کی نااہلی کی وجہ سے حالیہ دنوں میں خبروں میں رہا ہے۔
توشہ خانہ قوانین کے مطابق تحائف اور اس طرح کی موصول ہونے والی دیگر اشیا کو کابینہ ڈویژن میں رپورٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 12 مارچ کو حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والے سرکاری عہدوں کے حامل افراد کا ریکارڈ پبلک کردیا تھا جن میں سابق صدور، وزرائے اعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان، سیاستدان، بیوروکریٹس، ریٹائرڈ جرنیل، جج اور صحافی بھی شامل ہیں۔
رواں ماہ وفاقی کابینہ نے ’توشہ خانہ پالیسی 2023‘ کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے تحت صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت دیگر سرکاری عہدیداروں پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
الشفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں الشفاء ہسپتال
نومبر
حزب اللہ کے خودکش ڈرون کے صیہونیوں پر اسٹریٹجک اثرات
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:حزب اللہ کے ایف پی وی ڈرون صیہونی دشمن کی فوجی
مئی
بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کررہی ہے:حریت کانفرنس
?️ 19 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
ایک بار پھر 6 مئی؛ بحر احمر اور آبنائے ہرمز میں ٹرمپ کی شکست کا دن
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں:6 مئی 2025 اور 2026 میں بحر احمر اور آبنائے ہرمز
مئی
پاکستان کا افغان حکومت سے ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے افغان حکومت سے ٹی ٹی پی
اکتوبر
نجی شعبے نے ایک ماہ میں بینکوں کا 48 فیصد قرض اتار دیا
?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) بینکوں نے ایک ماہ کے اندر نجی شعبے کو
فروری
صہیونی منصوبہ گریٹر اسرائیل کا مستقبل؛ مشرقِ وسطیٰ میں نئے چیلنجز اور عالمی تبدیلیاں
?️ 24 اگست 2025صہیونی منصوبہ گریٹر اسرائیل کا مستقبل؛ مشرقِ وسطیٰ میں نئے چیلنجز اور
اگست
نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی
اکتوبر