?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ہوئے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے لئے کسی تیسرے ملک کو ثالثی کا کردار ادا کرنا ہوگا جو درست ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا۔
ترک صدر نے وزیر اعظم کو فون کیا جس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی اور ترک صدر نے افغان طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان 13 اپریل کو ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امریکی وزیر خارجہ نے خطے اور افغانستان میں امن کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے جرمن پارلیمنٹ کے صدر کو کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے جرمنی کا دورہ کر کے اپنے ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پر مذاکرات کرنے کے ساتھ ساتھ پاک بھارت تعلقات، جموں و کشمیر، افغان امن عمل سمیت دوطرفہ امور پر بھی گفتگو کی جبکہ وزیر خارجہ نے جرمن پارلیمنٹ کے صدر سے بھی ملاقات کی۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے مزید سات کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کی پاکستان مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کو 600 سے زائد دن ہو گئے ہیں، کووڈ-19 کے باوجود جیلوں میں کشمیریوں کو برے حالات میں رکھا گیا ہے لہٰذا عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنائے۔
بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ممالک کے درمیان رابطے جنگوں میں بھی رہتے ہیں اور پاکستان کبھی بھارت سے مذاکرات سے نہیں ہچکچایا، ہم جموں و کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو جموں و کشمیر کے مسئلے کو عالمی قوانین کے مطابق حل کے لیے مثبت بات چیت کرنا ہو گی اور بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں تیسرے فریق کی ثالثی درست ہوگی اور جب بھی بات چیت ہوئی تو اس کا مرکزی موضوع جموں و کشمیر تنازع کا حل ہو گا۔
ملک میں جاری حالیہ احتجاج اور مظاہروں کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تمام سفارتکاروں کی سیکیورٹی یقینی بنانا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے ویکسین حاصل کرنے کے لیے براہ راست رابطہ نہیں کیا اور پاکستان کوویکس پروگرام کے ذریعے ویکسین لے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش بھارت کی طرف سے بالاکوٹ مس ایڈونچر کے بعد پائیلٹ کی واپسی سے ظاہر ہے اور ہم خطے میں تنازعات کے خاتمے کی خواہش رکھتے ہیں البتہ کسی بھی مس ایڈونچر کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسلامی دنیا ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے:ترک صدر
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:استنبول میں مسلم ورلڈ جوڈیشل کانفرنس میں ترک صدر نے مہاجرین
دسمبر
فلسطینوں کی نجات کے لیے حجاج عرفہ کے دن خصوصی دعا کریں
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: مالیزیا کے ممتاز اسکالر اور سابق وزیر تعلیم "مازلی بن
مئی
امریکہ کی روس دشمنی جاری
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ
جولائی
لی پین کی روس کی توانائی پر پابندی کی مخالفت
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: فرانس کی صدارتی امیدوار میرین لی پین نے منگل کو
اپریل
ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسلام آباد اور دیگر مقامات پر تجارتی مراکز بند
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کا قہر جاری ہے حکومت کی جانب سے
مارچ
اسرائیل الصمود بیڑے کے مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:فرانس
?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیل الصمود بیڑے کے مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:فرانس فرانسیسی وزیر
اکتوبر
افغانستان کے متعدد صوبوں میں153 طالبان ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹے میں افغان سکیورٹی عہدیداروں اور طالبان کے مابین
فروری
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے: اقوام متحدہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور نے خبردار
جولائی