محمود اچکزئی کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب سے ایک روز قبل محمود اچکزئی نے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا،سنی اتحاد کونسل کے نامزد صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخاب ملتوی کرنے بارے خط لکھ دیا۔خط میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کااپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم مارچ کو صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کوہونگے اور 2 مارچ تک کاغذات نامزدگی 12 بجے تک جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کر سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لئے جا سکیں گے ۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن صدارت کے امیدواروں کی حتمی فہرست 5 مارچ کو آویزاں کر دی تھی جبکہ 9 مارچ کو صدارتی الیکشن کا دن مقرر کیا گیا تھا۔شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ پارلیمنٹ ہاوٴس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔قبل ازیںجمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا خواہش ہے کہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے کہ ووٹ نہیں ڈالنا۔ 

مشہور خبریں۔

عمران خان کو خوش قسمتی سے نالائق اپوزیشن ملی ہے: شیخ رشید

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان

گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گذشتہ مارچ میں صیہونی افواج کے

مصر اور امریکہ کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:حالیہ دنوں میں مصر نے روس، چین اور ترکی کے

ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ کو مزید 450 ملین ڈالر کی مالی امداد میں کٹوتی کر دی

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان کشیدگی کے تسلسل

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی

?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے

رفح آپریشن کے بارے میں قاہرہ میں اسرائیل کی خفیہ مشاورت کی Axios رپورٹ

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:رپورٹس میں صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور شباک کے

ٹکٹوں کے لیے مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، مریم نواز اور خواتین ورکرز میں تلخ کلامی

?️ 24 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) آئندہ عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 19 پیسے کی کمی

?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں صبح کے کاروبار کے دوران پاکستانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے