?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محرم کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کا فیصلہ کرلیا، محرم کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون بندش کا فیصلہ متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملک بھر میں محرم الحرام سیکیورٹی پلان پراہم اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی۔
محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتطامی اقدامات کا بھی فیصلہ ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کے حوالے سے فیصلہ زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے، تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے باور کرایا کہ وفاق صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ صوبوں کی جانب سے محرم الحرم میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی اقدامات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
پنجاب اور سندھ میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں بغیر اجازت جلسوں، ریلیوں اور اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم تا 10 محرم الحرام سندھ میں میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے معطل رہیں گے، جبکہ ڈرون، ہیلی کیم، بغیراجازت جلسے اور ریلی نکالنے اور لاؤڈ اسپیکر کےغیرقانونی استعمال پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر موادکی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، کسی بھی طریقے سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی صورتحال اور سید حسن نصراللہ کی تقریر
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل
نومبر
ٹرمپ اپنی ضد پر اٹل
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ
جولائی
یوم شہدائے پولیس پر اہم سیاسی رہنماؤں کے پیغامات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا
اگست
ٹرمپ کے پروپیگنڈے پر طالبان کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر
فروری
ابھی بھی فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے پیر کے روز ایک بیان
فروری
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنماؤں کو نوٹس جاری
?️ 15 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں
نومبر
حکومتِ خیبرپختونخوا کا وفاق سے بقایا جات کی وصولی کیلئے پلان مرتب کرنے کا فیصلہ
?️ 12 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) حکومتِ خیبرپختونخوا نے وفاق سے بقایاجات کی وصولی کے
مارچ
غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی کی کہانی کیا ہے؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں جو بائیڈن
مئی