🗓️
لاہور: (سچ خبریں)محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے 100 سے زائد علما ء کے اپنے اضلاع سے دوسرے اضلاع میں داخلہ پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان،یکم سے 10 محرم تک پاک فوج کی 24 اور رینجرز کی 34 کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائینگی
محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور مکمل بھائی چارے کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کرتے ہوئے ڈویژنل،ضلعی و تحصیل امن اور کور کمیٹیوں کو فعال کرنے فیصلہ کر لیا۔ملک بھر سے 100 سے زائد علما کرام کے اپنے اضلاع سے دوسرے اضلاع میں داخلہ پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
سرگودھا ریجن کے دو اضلاع سرگودھا اور بھکر سمیت 19 اضلاع کو حساس قرار دیتے ہوئے یکم سے 10 محرم تک پاک فوج کی 24 اور رینجرز کی 34 کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ یکم سے 10 محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔
اسی طرح 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس جلوس کے راستوں پر معطل رکھنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حکومت نے ملک بھر کے ڈویژنل و ضلعی افسران کو محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان،علماء کرام و ذاکرین کے داخلہ پابندی،امن کمیٹیوں اور کور کمیٹیوں کو متحرک کرنے فورتھ شیڈول کی فہرستیں مرتب کرنے،علاقہ کے جلوس اور مجالس کو کٹیگری اے بی اور سی میں تقسیم کرکے فول پروف سکیورٹی اقدامات جبکہ جلوس روٹس کا معائنہ کر کے سڑکوں کے پیچ ورک،سٹریٹ لائٹ سمیت انتظامات کئے جائیں گے، اس حوالے سے سرگودھا میں 49 علماء کرام و ذاکرین کے داخلہ پر پابندی اور 26 شعلہ بیان مقرر کی زبان بندی کے احکامات متوقع ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن معطل
🗓️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
مارچ
شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر امریکہ کا قبضہ
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے مقامی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک
اپریل
انسانی حقوق کی تنظیموں کو سعودی شہری کی تقدیر پر تشویش
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مراکش کی حکومت سے
جنوری
مظاہرین کا مذاق اڑانے کے لیے امریکی رکن کانگریس کا توہین آمیز رقص
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کی ایک خاتون نمائندہ نے عجیب و غریب حرکتیں
اکتوبر
دوسری بار ایک خاتون ہندوستان کی صدر منتخب
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ہندوستان کے 15 ویں صدر کا انتخاب ہوئے جس میں دروپدی
جولائی
اسرائیل نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالے؛ سنوار کا غزہ پر غلبہ
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر عبرانی ذرائع
جنوری
انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے ریاض اور تل ابیب کے دورے کی مذمت
🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر نے
جولائی
امریکہ کے ہاتھوں سفارتکاروں کی جاسوسی پر چین کا اظہار تشویش
🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں روس میں کام کرنے
جون