سہیل وڑائچ کا عمران خان سے ملاقات کا احوال

?️

لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں بات ہوئی کہ سیاستدانوں کو تین معاملات پر گفتگو کرنی چاہیے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سنیئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ تین معاملات میں الیکشن اور اصلاحات ،معاشی ایجنڈا،جبکہ آرمی چیف کی تقرری شامل ہے۔

گفتگو ہوئی کہ تین معاملات پر بات چیت الیکشن سے پہلے ہونی چاہیے۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان ان تینوں معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں،تمام لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔ امکان ہے کہ عمران خان صدر ممکت عارف علوی کو خط لکھیں اور وہ مذاکرات کروائیں ۔ ادھر سینئر صحافی انصار عباسی نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں عام انتخابات واضح ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز پر لا چکی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے نرم مداخلت کا فیصلہ ملکی معیشت کی تباہ ہوتی صورتحال کے باعث کیا۔ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبداری کے ساتھ ’نرم مداخلت‘ کرے گی۔سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز لائے گی۔ دوسری جانب حکومتی اتحاد نے مشترکہ متفقہ اعلامیہ جاری کردیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بار بار سیاست میں انتشار پیدا کر رہا ہے۔عمران خان کے انتشار کا مقصد احستاب سے بچنا، اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا ہے۔ یہ بہت اہم ، قانونی اوع آئینی معاملہ ہے۔ حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں چیف جسٹس پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ بینچ کرے۔ حکمران اتحاد نے جسٹس پاکستان سے استدعا کی کہ وزیراعلی پنجاب سے متعلق مقدمہ فل بینچ سنے۔

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ کے ایک اہم سیاسی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

?️ 27 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا گرفتار

ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے

سال 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون

?️ 27 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اگرچہ شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی

تاجکستان میں شدید زلزلہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 11 جولائی 2021دوشنبہ (سچ خبریں)  تاجکستان کے رشت ضلع سے 27کلومیٹر مشرق میں شدید

اسرائیل نے 85 فیصد غزہ کو فوجی علاقہ قرار دے دیا؛ آنروا کی شدید مذمت

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آنروا کا کہنا ہے کہ

اوپیک پلس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے OPEC+

انسانی حقوق کے کھوکھلے امریکی دعوے بے نقاب

?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی اینٹی فاشسٹ تحریک کی ایرانی شاخ نے امریکہ

وزیر اعظم کا وفاقی سرکاری عمارات و دفاتر اپریل تک شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں تمام سرکاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے