ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے

وزیر اعظم عمران خان

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں قومی مفاد کخلاف خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں، ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے، ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا رہا، اوآئی سی کانفرنس کا مقصد پورا ہوگیا، دنیا کو بتایا تنہا بوجھ نہیں اٹھاسکتے افغانستان کی جلد ازجلد امداد کی جائے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کامیاب کانفرنس پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، آئندہ اوآئی سی اجلاس بہترین ہوگا، مختصر وقت میں وزرائے خارجہ کا اکٹھا کرنا بڑی بات ہے، ایک وقت تھا پاکستان کا وزیراعظم امریکہ جاتا تو امریکی صدراستقبال کرتا، ملک کا تشخص بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، ہم نے پاکستان کا بہترین تشخص دیکھا، انسانی زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے، ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں ڈالرز تھے، ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا رہا، ملک میں ماضی میں غلط فیصلے کیے جس کا نقصان ہوا، ہمیں کسی کو قصوروار ٹھہرانے کے بجائے درست فیصلے کرنے چاہییں، ہم نے مشکل وقت دیکھا اور حکمت عملی بنا کر نمٹنے کی کوشش کی۔

دنیا نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہمارے اقدامات کی تعریف کی، اصولوں سے ہٹ کرجو بھی فیصلے ہوتے ہیں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، اوآئی سی کانفرنس کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ ہم تنہا بوجھ نہیں اٹھاسکتے، افغانوں کی جلد ازجلد امداد کی جائے، دنیا افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے۔ افغانستان میں بحران پیدا ہورہا ہے جو بڑا ظلم ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مالی اورجانی قربانیاں دیں، مشکلات کے باوجو د ملک کا مثبت چہرہ دنیا میں ابھرا، افغانستان میں حکومت کسی کو پسند نہ ہو لیکن وہاں انسان بستے ہیں، کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے، ہم نے ہرمعاملے میں بہترین کام کرنا ہوگا، اوآئی سی اجلاس میں افغانستان کے معاملات پرسنجیدگی سے غور کرنے کی بات کی، خوداعتمادی ختم ہونے پر قومیں زوال کا شکار ہوتی ہیں، قانون کی حکمرانی کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، بیرونی دنیا کے ممالک صرف قانون کی حکمرانی کی وجہ سے کامیاب اور ترقی یافتہ ہیں، ملک میں ترقی کیلئے میرٹ بہت ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد جل کر ہلاک ہوگئے

🗓️ 2 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، شہباز شریف

🗓️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے درخواستیں تیار

🗓️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور

ہم یورپی یونین کی اسٹریٹیجک آزادی کی حمایت کرتے ہیں:چین

🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے عوام کی

یوم دفاع پر وزیر اعظم نے مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کی

🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام

بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا

🗓️ 3 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر

اشتعال انگیز دن آنے والے ہیں:حماس

🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ

یوکرین کو 2.5 بلین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد

🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کے لیے ڈھائی ارب ڈالر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے