?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے، ورنہ ملک کو متحد رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا، جب کہ سیاستدان اگر آئین کی پاسداری کا مطالبہ کریں تو کسی ادارے کو خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا اور اب ہم ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کررہے ہیں، حیرت انگیز طور پر ایک ووٹ کو خریدنے کے لیے 70 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے مزید کہا کہ عدلیہ بااثر لوگوں کے حق میں فیصلہ دینے کے لیے شدید دباؤ کا شکار ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی جانب سے ہتک عزت کے قانون کی آڑ میں شہریوں سے اظہار رائے کا آئینی حق چھیننے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عوامی حمایت سے محروم سیاسی کٹھ پتلیاں اپنے غیرآئینی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے غیر آئینی ریاستی عناصر کو ڈھال فراہم کررہی ہیں، جب کہ مین اسٹریم میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافی برادری کو بدترین ریاستی جبر اور غیر آئینی پابندیوں کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی نے این اے 148 ملتان کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو عوامی مینڈیٹ کی چوری کا تسلسل اور الیکشن کمیشن کے چہرے پر کالا دھبہ قرار دیا۔
ترجمان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے بڑی تعداد میں گھروں سے نکلنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آئین کی بالادستی کے لیے اپنے چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ این اے 148 ملتان کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی قاسم گیلانی نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تیمور الطاف کو شکست دی تھی، یہ سیٹ 8 فروری کے عام انتخابات میں یوسف رضا گیلانی نے جیتی تھی، تاہم چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد انہوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی۔


مشہور خبریں۔
بحیرہ احمر میں یمنیوں کی کاروائیاں کب تک جاری رہیں گی؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن
جنوری
فضائی امداد قابضین کے چہرے پر بدنما داغ ہے: فلسطین لبریشن آئرگنائزیشن
?️ 31 جولائی 2025فضائی امداد قابضین کے چہرے پر بدنما داغ ہے: فلسطین لبریشن آئرگنائزیشن
جولائی
مری میں 24 گھنٹے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی
?️ 30 جنوری 2022مری (سچ خبریں) رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے بعد
جنوری
امام خمینی کی دعوت ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہی:عراقی اہلسنت عالم
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراق کے اہلسنت عالم دین اور سرکاری ترجمان عامر البیاتی کا
جون
غزہ کی جنگ میں کوئی نہ جائے: اسرائیلی فوجی کا خط
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر جاری حملوں کے خلاف
مئی
’جمع تقسیم‘ میں مسجد کے مناظر کی شوٹنگ کرتے ہوئے ہچکچا رہا تھا، دیپک پروانی
?️ 17 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کا کہنا تھا
نومبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کاروائیاں، 72 گھنٹوں کے دوران 12 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 12 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کاروائیاں اور
اپریل
رمشا خان کا احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف
?️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا
اپریل