?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے صوبائی ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹے کا اعلان کردیا،انہوں نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی قسمت بدلنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کہا ہے لاہور میں پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں۔ بہت جلد بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں۔ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی قسمت بدل دوں گا۔ صوبائی ملازمتوں میں جنوبی پجاب کا 32 فیصد کوٹہ ہوگا، بھکر اور میانوالی کو بھی شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔
پنجاب کے بجٹ کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، پہلی بار ترقیابی بجٹ میں 66 فیصد تاریخی اضافہ کیا گیا، پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کے لیے 122کلو میٹر کی سڑک بنا رہے ہیں۔ ڈی جی خان میں لوکل گورنمنٹ کے78منصوبے شروع کررہے ہیں۔ مزید برآں سر براہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر افغانستان اور دہشت گری کے ایشو پر اپوزیشن سمیت دیگر جماعتوں اور حکومت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد ہارون آباد کا دورہ کریں گے۔پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کو 35ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ دیکر مثالی بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مبارکباد کے مستحق ہیں۔علاقہ بھر میں بجلی کی ترسیل،پینے کے پانی کی فراہمی،ہاکڑہ نہر کی توسیع،ریسکیو 1122 سمیت مختلف شاہرات کے منصوبوں کی پرپوزل اور منظور ی کس نے کروائی ہے عوام باشعور ہیں بہتر سمجھتے ہیں میں کسی اور کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگوانے کی سیاست ہر گز نہیں کرتا ایسے سیاستدان عوام کے دوست نہیں دشمن ہو تے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے:گوتریش
?️ 24 فروری 2026اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے:گوتریش
فروری
نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
روس سوچ رہا تھا کہ 12 گھنٹے میں کیف پر قبضہ کر لے گا: یوکرائنی وزیر دفاع
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ روسی اور یوکرینی افواج اور مغربی پوزیشنوں کے
جون
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 84ارب کا اضافہ، نیپرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ
فروری
امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری، ٹرمپ اور پینٹاگون کی شفافیت پر بڑھتی تشویش
?️ 12 دسمبر 2025 امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری، ٹرمپ اور پینٹاگون کی شفافیت پر
دسمبر
امریکہ نے فوج اور جنگی بحری جہاز وینزویلا کے ساحل قریب کیوں تعینات کیے ہیں؟
?️ 31 اگست 2025امریکہ نے فوج اور جنگی بحری جہاز وینزویلا کے ساحل قریب کیوں
اگست
پیوٹن کے ترجمان نے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بائیڈن کو جواب دیا
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی ایوان صدر کے ترجمان نے امریکی صدر کے الفاظ
ستمبر
اگر روس یوکرین کی جنگ جیت گیا تو چین تائیوان پر قبضہ کر لے گا
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے یوکرین کی جنگ کے جواب
مارچ