لاہور میں پسماند ہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں: بزدار

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے صوبائی ملازمتوں میں 32 فیصد کوٹے کا اعلان کردیا،انہوں  نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی قسمت بدلنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے کہا ہے لاہور میں پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں۔ بہت جلد بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں۔  پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی قسمت بدل دوں گا۔ صوبائی ملازمتوں میں جنوبی پجاب کا 32 فیصد کوٹہ ہوگا، بھکر اور میانوالی کو بھی شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔

پنجاب کے بجٹ کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، پہلی بار ترقیابی بجٹ میں 66 فیصد تاریخی اضافہ کیا گیا، پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کے لیے 122کلو میٹر کی سڑک بنا رہے ہیں۔ ڈی جی خان میں لوکل گورنمنٹ کے78منصوبے شروع کررہے ہیں۔ مزید برآں سر براہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر افغانستان اور دہشت گری کے ایشو پر اپوزیشن سمیت دیگر جماعتوں اور حکومت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد ہارون آباد کا دورہ کریں گے۔پی ٹی آئی حکومت نے جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کو 35ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ دیکر مثالی بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مبارکباد کے مستحق ہیں۔علاقہ بھر میں بجلی کی ترسیل،پینے کے پانی کی فراہمی،ہاکڑہ نہر کی توسیع،ریسکیو 1122 سمیت مختلف شاہرات کے منصوبوں کی پرپوزل اور منظور ی کس نے کروائی ہے عوام باشعور ہیں بہتر سمجھتے ہیں میں کسی اور کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگوانے کی سیاست ہر گز نہیں کرتا ایسے سیاستدان عوام کے دوست نہیں دشمن ہو تے ہیں۔

مشہور خبریں۔

گورنرسندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب، زائرین کی ایران روانگی مؤخر

?️ 6 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب

رفح میں صیہونی جارحیت کے خلاف ورلڈ فوڈ پروگرام کی وارننگ

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام نے غزہ کی پٹی کے

روس کے اندر آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیٹو فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    اندازوں کے مطابق اور لبنانی المیادین نیٹ ورک کی

وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات سے اچانک وطن واپسی

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کے کارکنوں

عمران خان کی پرویز الہی سے ملاقات

?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا

معاشی اشاریے بہتر، مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ

?️ 31 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ

عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے، چیف جسٹس پاکستان

?️ 20 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا

امریکہ کی شام کو دھمکی؛ سیزر پابندیاں دوبارہ نافذ ہو سکتی ہیں

?️ 17 جنوری 2026سچ خبریں:امریکہ نے جولانی حکومت کو شام کی کرد فورسز کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے