لاہور میں بدترین فضائی آلودگی پر پنجاب حکومت کا بھارت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال کے باعث وزارت خارجہ کے ذریعے پڑوسی ملک بھارت سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں کو بھارت سے آنے والی اسموگ سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ایک ہفتے تک ہوائیں لاہور کی طرف چلتی رہیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ امرتسر اور چندی گڑھ سے آنے والی مشرقی ہواؤں کے باعث دو روز سے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار کا نمبر بھی عبور کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آرہا ہے جب کہ بھارت سے آنے والی ہوا سے شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی اور ایئرکوالٹی انڈیکس مسلسل ایک ہزار کا ہندسہ عبو کررہا ہے۔

صوبائی کابینہ میں ماحولیات کا قلمدان سنبھالنے والی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس معاملے پر نئی دہلی کے ساتھ بات کرے گا جس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے آج دفتر خارجہ کو باضابطہ طور پر خط لکھا جائے گا۔

چند روز قبل، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیوالی کی ایک تقریب میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

مریم نواز کی جانب سے بھارت سے سفارت کاری کی کوششوں پر تنقید کرنے والے عناصر سے متعلق سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہواؤں کا رخ تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور سرحد پار اسموگ کے مسئلے سے صرف بات چیت کے ذریعے ہی نمٹا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے غیر محفوظ قرار دی گئی آلودگی لاہور کے رہائشیوں کی متوقع عمر کو اوسطا ساڑھے 7 سال تک کم کررہی ہے۔

یونیسیف کے مطابق، جنوبی ایشیا میں تقریبا 60 کروڑ بچے فضائی آلودگی کی بدترین سطح کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے رواں ہفتے لاہور میں پرائمری اسکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد بچوں کو فضائی آلودگی کے اثرات سے بچانا ہے جو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے محفوظ تصور کی جانے والی سطح سے زیادہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر کمی کا شکار

🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب

افغانستان سے وسطی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کا خطرہ ہے:روس

🗓️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کا

وزیر اعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے

🗓️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا

موجودہ ملکی حالات کے سبب فوج الیکشن ڈیوٹی کے لیے دستیاب نہیں

🗓️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں حکومت پنجاب

اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے،وزیراعلی سندھ

🗓️ 10 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرائم

امریکہ کی مغربی سعودی عرب میں اپنے فوجی اڈوں کی توسیع

🗓️ 4 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد تنظیم سینٹکام کے ترجمان نے مغربی سعودی عرب

جولانی کی ہری جھنڈی سے شام میں پہلے امریکی فوجی اڈے کی تعمیر کا کام شروع

🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے شام کے

حکومت کی چین، سعودی عرب سے 11 ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کرنے پر نظریں مرکوز

🗓️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان چین اور سعودی عرب سے دوطرفہ تعاون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے