?️
لاہور(سچ خبریں) مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز95 فیصد بھر گئے اور کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لواحقین شدید پریشان ہیں تاہم وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ کوروناکی تیسری لہرسےنمٹنےکیلئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایاہے،اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز میں اضافہ کیا گیاہے۔
تفصیلات کے شہر کے 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز تا بحال نایاب ہے اور سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 وینٹی لیٹرز خالی ہیں، جس کے باعث لواحقین شدید پریشان ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کے 50 وینٹی لیٹرز پر47مریض زیرعلاج ہے اور سروسز اسپتال میں کورونا کےمختص 32 وینٹی لیٹرزپر مریض موجود ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ نواز شریف اسپتال یکی گیٹ کو دیےگئے 10 وینٹی لیٹرز پرمریض موجود ہے جبکہ میؤ اسپتال کے84وینٹی لیٹرز میں سے78 پرمریض اور پی کے ایل آئی کےلیےمختص 8 وینٹی لیٹرز پر7 مریض زیر علاج ہیں۔
جنرل اسپتال میں 40 وینٹی لیٹرز میں سے37 پرمریض زیر علاج ہیں جبکہ گنگارام اسپتال کے20 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 7دستیاب ہیں۔اسی طرح کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں مختص 3وینٹی لیٹرز میں سے2 پرمریض موجود ہیں ، سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں اور لواحقین وینٹی لیٹرز کے حصول کے لئے شدید پریشان ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے، ایسے لوگوں کی عقل پرماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناکی تیسری لہرسےنمٹنےکیلئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایاہے،اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز میں اضافہ کیا گیاہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا وسیع اثر و رسوخ عرب لیگ کے راستے سے ہٹنے کا سبب
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:انصار اللہ سے وابستہ یمن کی قومی نجات کی حکومت کی
مئی
’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی ہیروئن اور میں ہیرو ہوں، عائزہ خان
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان
مارچ
واٹس ایپ پر ’ڈرافٹس‘ فیچر کی آزمائش
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف
جون
ہمسایہ ممالک سے سبزیوں کی درآمد کے بعد قیمتوں میں کمی
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں
ستمبر
یوکرین کے ماریوپول شہر پر روس کا مکمل کنٹرول
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ
مئی
سعودی میڈیا کا عراقی حالات میں آگ پر تیل کا کام
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:عراق میں پیش آنے والی صورتحال نے صیہونی رجحان سے وابستہ
اگست
ہمیں روس سے نمٹنے کے لیے دور تک مار کرنے والے ہتھیار کی ضرورت ہے: زیلینسکی
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے منگل کو کہا کہ یوکرین
جون
امریکہ دنیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹو کو استعمال نہ کرے:چین
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا
دسمبر