?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 443 ریکارڈ کیا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں ، فضائی آلودگی سےگلے،آنکھ ،سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ، جس کے باعث لاہور کو دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ لاہور کا آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 443ہے ، آج لاہور میں سب سے زیادہ ٹاون شپ متاثر ہے ، جسکا ائیر کوالٹی انڈیکس 524 ہے۔
اسی طرح ڈیفینس 520 کا ائیر کوالٹی انڈیکس جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف کا 519 ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں ، فضائی آلودگی سےگلے،آنکھ ،سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا کہ سانس کے مریض احتیاط کریں، شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ اسموگ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا لاہورمیں اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کرگئی، اسپتالوں کو فوری طور پر اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات دے دی ہے۔
مشہور خبریں۔
روحانی اور غیر مادی میدان میں مغربی تہذیب کا زوال
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: فکری اور عملی بنیادوں کے فقدان کی وجہ سے مغربی
جنوری
جہاد اسلامی کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے:صیہونی عہدہ دار
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں
اگست
راہداریوں کی جنگ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی موجودگی کے بغیر منعقد ہونے والے G20 اہم
ستمبر
بلاول بھٹو الزام تراشیاں چھوڑ دیں: فرخ حبیب
?️ 30 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
جون
صہیونی جرائم فلسطینیوں میں خوف و ہراس کا باعث نہیں
?️ 26 جنوری 2023فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے مشرقی قلقیلیہ اور شعفاط کیمپ میں
جنوری
اسمارٹ فون جاسوسی کا ذریعہ ہے
?️ 25 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار
جولائی
اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے:کویت
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تل ابیب کی جوہری عدم پھیلاؤ
اگست
غزہ کی پٹی پر بمباری میں تین اسرائیلی قیدی ہلاک
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین بریگیڈ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری
دسمبر