?️
اسلام آباد 🙁سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا کے علاوہ سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں آڈیو لیکس کے معاملے پر خصوصی غور و خوص کیا گیا۔ حساس اداروں کے سربراہان نے اجلاس کو وزیراعظم ہاﺅس سمیت دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی، سائیبر اسپیس اور اس سے متعلقہ دیگر پہلوﺅں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش آڈیوز کے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم ہاﺅس کی سکیورٹی سے متعلق بعض پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی اور ان کے تدارک کے لئے فول پروف انتظامات کے بارے میں بتایاگیا۔
اس کے علاوہ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہاﺅس سمیت دیگر اہم مقامات، عمارات اور وزارتوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کی کسی صورتحال سے بچا جاسکے۔
اجلاس نے مشاورت کے بعد سائیبرسکیورٹی سے متعلق’لیگل فریم ورک‘کی تیاری کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں وزارت قانون وانصاف کو’لیگل فریم ورک‘کی تیاری کی ہدایت کی۔ اجلاس نے آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی، وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں اس کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔
اجلاس نے اتفاق کیا کہ جدیدٹیکنالوجی اور سائیبرسپیس کے موجودہ تبدیل شدہ ماحول کے تناظر اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی ، سیفٹی اور سرکاری کمیونیکیشنز کے محفوظ ہونے کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا جائے تاکہ سکیورٹی نظام میں کوئی رخنہ اندازی نہ ڈال سکے۔
اجلاس نے ملک میں تاریخی تباہ کن سیلاب، متاثرین کے لئے ریسکیو، ریلیف کے اقدامات اور سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں 3 کروڑ30 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کی فوری امداد، محفوظ مقامات پر منتقلی، خوراک، علاج معالجے اورضروری اشیاءکی فراہمی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے سیلاب متاثرین کی زندگیاں بچانے، متاثرین کی محفوظ علاقوں میں منتقلی اور سیلاب میں گھرے افراد تک خوراک اور دیگر اشیاءکی فراہمی بشمول ایڈمنسٹریشن اور اداروں کے ساتھ خاص طورپر آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور مشکل ترین حالات میں خدمت کے جذبے کو سراہا۔
اس موقع پر سیلاب متاثرین کی مدد کے دوران بلوچستان، لسبیلہ میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم اپنے شہداءاور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔
اجلاس نے عزم کا اعادہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی ایک قومی ایجنڈے کے طورپر اولین ترجیح رہے گی اوراہل وطن کی دوبارہ آباد کاری تک اِسی جذبے توجہ اور اشتراک عمل کو برقرار رکھتے ہوئے خدمات اور اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔


مشہور خبریں۔
جہاد اسلامی کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے:صہیونی میڈیا
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سینیئر رہنماوں میں سے
اگست
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے،مفتاح اسماعیل
?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی
جنوری
شام میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان اختلافات میں شدت
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول دہشت گرد گروہ کے
فروری
صہیونیوں کا فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:مغربی پٹی کے شمال میں صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ دیواروں
اگست
سعودی حکام کے اقتصادی منصوبوں میں ناکامیوں کا ریکارڈ اور 2030 وژن کی غیر یقینی صورتحال
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان کے وژن 2030 منصوبوں پر عمل درآمد میں
دسمبر
الیکشن کمیشن نے حکومتی دباو کو مسترد کر دیا
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ
نومبر
اماراتی حمایت یافتہ فورسز نے یمن کے مشرقی علاقوں سے پسپائی اختیار کر لی
?️ 31 دسمبر 2025 اماراتی حمایت یافتہ فورسز نے یمن کے مشرقی علاقوں سے پسپائی
دسمبر
نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد پر متفق نہیں ہیں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جعلی اسرائیل کے یوم تاسیس یوم النقبہ کے مشعل برداروں
مئی