🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں حریت پسند رہنما سید علی گیلانی سے متعلق قرارداد کی منظوری اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی نےساری زندگی کشمیری عوام کیلئےوقف کر رکھی تھی، ان کو ایوان سلام پیش کرتا ہے۔قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگیا ، اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان نے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی سےمتعلق قرارداد پیش کی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان سید علی گیلانی وفات پر تعزیت کرتا ہے، سید علی گیلانی نےساری زندگی کشمیری عوام کیلئےوقف کر رکھی تھی، ان کو ایوان سلام پیش کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا کہ اسمبلی سیدعلی گیلانی کے خاندان کیخلاف بھارتی جارحیت کی مذمت کرتاہے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں سید علی گیلانی سے متعلق قرارداد کی منظوری اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس،قومی ایشوز کےحوالے سے معاملات زیر غورآئیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ میں سید علی گیلانی بھارتی ظلم کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے وفات پاگئے تھے۔ ان کی وفات پر حکومتی عہدیداروں نے تعزیتی پیغامات کے ذریعہ ردعمل کا ظہار کیا تھا وزیراعظم عمران خان نے ان کی وفات پر ایک روزہ سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کی ایک توانا آواز تھے،انہوں نے پوری زندگی کشمیر کے لیے جدوجہد کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی سید علی گیلانی کی عظمت اور بہادری کو سلام پیش کررہا ہے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے بہادری اور عزم کے ساتھ بھارتی بربریت کا سامنا کیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فضائیہ حزب اللہ کی فائر کی زد میں
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: آج صبح حزب اللہ نے صہیونی دشمن کے خلاف کارروائیوں
ستمبر
پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟
🗓️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان امت انسٹی ٹیوٹ کے سکیرٹری جنرل نے پاکستانیوں میں
مارچ
اوپن بیلٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
🗓️ 7 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیت الکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے اعلان
فروری
دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانےدیں گے
🗓️ 28 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کے بارے میں اہم فیصلہ
🗓️ 26 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب
دسمبر
کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم دمشق پر دباؤ کا ذریعہ
🗓️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم(او پی سی ڈبلیو) میں شامی
جولائی
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.2 فیصد کمی
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتوبر میں گر گئے جس
نومبر
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیراعظم
🗓️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
مارچ