قائد اعظم کے  یومِ وفات پر وزیرِ اعلیٰ سندھ، گورنر کی مزار پر حاضری

قائد اعظم کے  یومِ وفات پر وزیرِ اعلیٰ سندھ، گورنر کی مزار پر حاضری

?️

کراچی (سچ خبریں) بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے  یومِ وفات کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کے روز ہمیں کشمیریوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیئے، ہم سب قائد کے اصولوں پر چلیں تو یہ ملک ترقی کرے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پر گورنر و وزیرِ اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔افغان شہری اپنے ملک کے فیصلے خود کریں، انخلاء کے دوران پی آئی اے سب سے زیادہ کام آئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے نے افغانستان میں مسلسل کام کیا اور سہولت کاری کی، سی پیک بننا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین دوستی ہو، ہمارے چاروں اطراف ایسی صورتِ حال ہے کہ ہمیں متحد رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ پایائے تکمیل تک پہنچ رہا ہے، جس کے لیے پہلی 40 بسوں کی کھیپ جلد کراچی پہنچ جائے گی۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کے سی آر کا وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ افتتاح کریں گے۔

عمران اسماعیل نے بتایا کہ 2023ء کے اختتام سے پہلے کے 4 سے پانی کی فراہمی کراچی کو شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور دیگر لیجنڈ بیمار ہوتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے، گورنر کے پاس لیجنڈ فنڈ ہوتا تھا، لیکن اب نہیں ہے۔گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان جب تک چاہیں گے، عثمان بزدار پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ رہیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال بارشوں میں صورتِ حال ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی۔مراد علی شاہ نے میڈیا کو گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں اورنج لائن کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کو گرین لائن کے ساتھ شروع کریں گے، ملیر ایکسپریس وے پر بھی کام شروع ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے بارش کا پانی اس مرتبہ اتنا نہیں رکا جو پہلے ہوتا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے وفاقی حکومت نے کراچی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جو سندھ حکومت کا پیکیج میں حصہ ہے اس پر پیش رفت ہوئی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ایم سی کے 2 ٹیکسز وصول نہیں ہو رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بجلی کے بلز کے ذریعے یہ ٹیکس لئے جائیں۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات میں صہیونی ربی کے قاتلوں کی گرفتاری

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق

طوفان الاقصی آپریشن کیوں شروع ہوا؟

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونیوں کے سادے کپڑوں میں فرار، سرحدی فوجیوں کی ہلاکتوں،

کینیڈا میں نمازیوں پر حملے کی کوشش

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کینیڈا کی ایک مسجد میں کلہاڑی برادار شخص نے نمازیوں پر

13 یوکرائنی پادریوں کی شہریت منسوخ کرنا شیطانی کام ہے : زاخارووا

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوکرین کے صدر

داعش نے روس میں ہونے والے مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کی

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے اس گروپ کے سرکاری میڈیا کے

صیہونی فوج کے تین پیدل دستے حزب اللہ کے محاصرے میں

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ رات تین خصوصی

جنوبی افریقہ کا بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی

داعش وسطی ایشیا اور روس میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں ہے:روس

?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں داعش کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے