?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی 203 میں منعقد ہوں گے۔
شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک سنائیں گے۔ ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
انتخابی نشانات 4 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ ضمنی انتخابات میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔ ترجمان کے مطابق شیڈول الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں اور متعلقہ اداروں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
پتھر کے زمانے میں کون جا رہا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے شمالی محاذ کی صورتحال کی تحقیقات کرتے
مارچ
فلسطینوں نے صہیونیوں کو جنین سے فرار ہونے پر مجبور کیا
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی خصوصی یونٹوں نے آج منگل کی صبح فوجی گشت
اپریل
کیا اسرائیل حماس کو شکست دے سکتا ہے؟موساد کے سابق چیف کی زبانی
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق موساد چیف نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب
مئی
کہیں نا کہیں گڑبڑ ضرور ہے: ٹرمپ
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جو پنسلوانیا میں تقریر کے دوران قاتلانہ حملے
جولائی
نیویارک ٹائمز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے جھوٹے دعوے بے نقاب
?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ویڈیو جاری کر کے
اپریل
میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم، درجنوں بچوں کا قتل عام کردیا گیا
?️ 2 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم کے بارے
اپریل
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار کون ہیں؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی ممکنہ کم
جون