?️
لاہور(سچ خبریں) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سینیٹ الیکشن کے لئے کیمرے نصب کرنے کے الزام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ہار سے بچنے کے لیے میکاولی، چانکیا اور گوئبلزکی سیاست پر اتر آئی ہے۔ یقینی ہار سے بچنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا بھونڈا الزام اپوزیشن کا نیا ہتھکنڈا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نےاپوزیشن پر شدید ترننقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بیلٹ باکس کے اوپر لگے کیمرے کے متعلق الہام ہوا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ممبران کا اسی کیمرے پر اعتراض اٹھانا انہیں مشکوک بنا رہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ یہ حرکت اپوزیشن نے اپنی یقینی ہار کو متنازع بنانے کیلئے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوری اقدار کی پابندی کرے۔فیاض چوہان نے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کو سزا دے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لئے وفاقی حکومت نے کیمرے لگائے اور انہوں نے اپنے میں سینیٹ الیکشن میں کمیرے لگانے کو خلاف آئین اقدام قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا کہ سینیٹ الیکشن 2021ء میں کیمرے کس نے لگائے؟انہوں نے کہا کہ سیدھی بات یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کیمرے لگانے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان اور سابق چیئرمین سینیٹ ملوث ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل226 کہتا ہے الیکشن خفیہ ہوں گے، ووٹ کی سیکریسی کو توڑنا ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، سابق چیئرمین سینیٹ، اسٹاف، قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کے لوگ آئین توڑنے میں ملوث ہیں۔
مشہور خبریں۔
دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:لاہور کو فضائی آلودگی کی شدت کی وجہ سے دنیا کا
اکتوبر
عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن نئے ڈرامے میں اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے
?️ 23 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں ) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور معروف
ستمبر
روسی صدر کا غزہ محاصرے کے بارے میں اظہار خیال
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی صدر نے غزہ جنگ کے بارے میں اپنے تازہ
اکتوبر
پریتی زنٹا کی کترینہ کیف کو شادی کی مبارک باد
?️ 10 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کترینہ کیف کو
دسمبر
عراق نے چین کے ساتھ 10 بلین ڈالر کا معاہدہ معطل کیا؛ وجہ ؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت دی ڈپلومیٹ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے
دسمبر
زیلنسکی کا روسی کنٹرول والے علاقوں میں 20 مقامی حکومتیں بنانے کا حکم
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کے انعقاد کے
ستمبر
صہیونی ماہرین نے معمول کے معاہدوں کے خاتمے کے بارے میں خبردار کیا
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ چند مہینوں سے بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی
مارچ
خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے: وزیر اعظم
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری
اگست