فیاض الحسن نے اپوزیشن کی جانب سے کیمرے نصب کرنےکے الزام کو  اپوزیشن کا نیا ہتھکنڈاقرار دیا

کسی کرپٹ کو کسی صورت میں این آر او نہیں  دیں گے: فیاض چوہان

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سینیٹ الیکشن کے لئے کیمرے نصب کرنے کے الزام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن ہار سے بچنے کے لیے میکاولی، چانکیا اور گوئبلزکی سیاست پر اتر آئی ہے۔ یقینی ہار سے بچنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا بھونڈا الزام اپوزیشن کا نیا ہتھکنڈا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نےاپوزیشن پر شدید ترننقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بیلٹ باکس کے اوپر لگے کیمرے کے متعلق الہام ہوا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ممبران کا اسی کیمرے پر اعتراض اٹھانا انہیں مشکوک بنا رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  قوی امکان ہے کہ یہ حرکت اپوزیشن نے اپنی یقینی ہار کو متنازع بنانے کیلئے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوری اقدار کی پابندی کرے۔فیاض چوہان نے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کو سزا دے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لئے وفاقی حکومت نے کیمرے لگائے اور انہوں نے اپنے میں سینیٹ الیکشن میں کمیرے لگانے کو خلاف آئین اقدام قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا کہ سینیٹ الیکشن 2021ء میں کیمرے کس نے لگائے؟انہوں نے کہا کہ سیدھی بات یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کیمرے لگانے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان اور سابق چیئرمین سینیٹ ملوث ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل226 کہتا ہے الیکشن خفیہ ہوں گے، ووٹ کی سیکریسی کو توڑنا ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، سابق چیئرمین سینیٹ، اسٹاف، قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کے لوگ آئین توڑنے میں ملوث ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی وزیر دفاع نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا

?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطرناک جنگ کا

پورپی یونین سے نکلنے کے ایک سال بعد بھی برطانیہ میں ہنگامہ خیز صورتحال

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کے لیےپورپی یونین

صیہونی حکومت کو آنے والے سال میں درپیش 6 بڑے خطرے

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: صہیونی کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے چھ سنگین چیلنجوں

روس کا مقصد پورے ڈونیٹسک صوبے پر غلبہ حاصل کرنا ہے: لندن

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:      ڈونباس کے علاقے میں روس کی خصوصی فوجی

امریکہ کو عراق سے نکلنے سے انکار کی بھاری قیمت چکانی پڑی

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: 31 دسمبر امریکہ کے لیے عراق سے اپنی فوجیں نکالنے کی

فلسطینیوں میں شہادت طلبی مقاومتی ثقافت کی گہرائی کی نشانی

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن داؤد شہاب

بیروت میں لاکھوں افراد کا انسانی طوفان؛ شہدائے مقاومت کے ساتھ تجدید عہد

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تاریخی تشییع

سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ ااین ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، ترجمان سندھ حکومت

?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے