فواد چوہدری کا مصدق ملک کے بیان پر رد عمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا ردعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر مملکت مصدق ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آدھی حکومت اس وقت یورپ میں گلچھرے اڑا رہی ہے ، ایک ماہ میں میڈیا پر اشتہاروں کی بارش کر دی گئی ہے ، وزیر اعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ، تھوڑے سے پیسے زہر کیلئے بھی نکال لیں۔
قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس محمد عبدالقادر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم ، چئیرمین اوگرا اور ڈی جی گیس سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی ، جہاں وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں ۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم کی جانب سے کمیٹی کا بتایا گیا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرتی ہے ، ہم پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پٹرول پمپس کے درمیان مسابقت چاہتے ہیں ، سابق وزیر توانائی نے روس سے تیل کی خریداری کے لیے خط ضرور لکھا لیکن روس کے ساتھ پاکستان کا تیل خریدنے کا کوئی معاہد نہیں ہوا ، ایران سے بہت زیادہ تیل پاکستان اسمگل ہو رہا ہے ، ایرانی اسمگل شدہ تیل سستا ہوتا ہے جب کہ اسمگلنگ جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے سیکٹر کا گردشی قرض بھی 1500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ، سوئی گیس کمپنیوں کے اثاثے کم ہونا شروع ہو گئے ہیں اور کمپنیوں کے منافعے کم ہو گئے ، اس طرح یہ کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی کیوں کہ حکومت کے پاس تو زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، ایپل نے امیگریشن اہلکاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ایپس ایپل اسٹور سے ہٹادیں

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایپ اسٹور سے امریکا کی

حزب اللہ کا صیہونی اڈے میرون پر میزائل حملہ

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کی حمایت میں اور بعلبک پر صیہونی

برطانیہ کا گوگل پر کنٹرول بڑھانے کا فیصلہ، صارفین اور کاروباروں کے تحفظ کیلئے اقدامات زیر غور

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ کی مسابقتی اتھارٹی نے گوگل کو اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس

ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کا مالی بوجھ عرب ممالک پر ڈالنا چاہتے ہیں: عطوان

?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں:عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے

راجا پرویز کی اپیل منظور، عدالتی فیصلے سے اسپیکر کیخلاف ریمارکس حذف کرنے کا حکم

?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی

جنوبی فلوریڈا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان، السا سمندری طوفان کا خطرہ

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:السا استوائی طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے

معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

?️ 28 جون 2025کراچی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ

بین الاقوامی وکلاء: ایران پر اسرائیل کا حملہ غیر قانونی تھا/مرٹز جارحیت کو قانونی حیثیت دینے کی جدوجہد

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: جرمن چانسلر نے آج (بدھ) ایران پر صیہونی حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے