برطانیہ کا گوگل پر کنٹرول بڑھانے کا فیصلہ، صارفین اور کاروباروں کے تحفظ کیلئے اقدامات زیر غور

?️

سچ خبریں: برطانیہ کی مسابقتی اتھارٹی نے گوگل کو اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس دینے کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد سرچ مارکیٹ میں اس کے اثر و رسوخ کو ضابطے میں لانا اور صارفین و کاروباروں کو غیر منصفانہ طریقوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، برطانیہ کے مسابقتی اور مارکیٹوں کے نگران ادارے (سی ایم اے) نے کہا ہے کہ وہ گوگل کو اسٹریٹجک مارکیٹ اسٹیٹس دینے کی تجویز دے رہا ہے، تاکہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے سرچ سروسز کے طریقہ کار پر زیادہ مؤثر کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

سی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں گوگل سرچ، تمام عمومی سرچ سوالات کا 90 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہے، لاکھوں افراد اسے انٹرنیٹ تک رسائی کا بنیادی ذریعہ سمجھتے ہیں، جب کہ دو لاکھ سے زائد کاروبار گوگل کی سرچ ایڈورٹائزنگ کے ذریعے اپنے صارفین تک پہنچنے پر انحصار کرتے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق، سی ایم اے ایسے اقدامات پر غور کر رہا ہے جن کے تحت صارفین کے لیے مختلف سرچ فراہم کنندگان تک رسائی آسان بنائی جا سکے اور گوگل سرچ میں ظاہر ہونے والے کاروباروں کے لیے منصفانہ درجہ بندی (رینکنگ) کے اصول یقینی بنائے جا سکیں۔

اس کے علاوہ، اگر اکتوبر میں گوگل کو یہ اسٹیٹس دیا جاتا ہے تو ان پبلشرز کے لیے بھی زیادہ شفافیت اور کنٹرول کی تجویز دی گئی ہے جن کا مواد گوگل سرچ نتائج میں ظاہر ہوتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوگل وہ پہلا ادارہ ہوگا جسے یہ درجہ دیا جائے گا، جب سے سی ایم اے کو رواں برس نئی قانونی اختیارات حاصل ہوئے ہیں۔

سی ایم اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا ’نیا ڈیجیٹل مارکیٹس مسابقتی نظام‘ جدت اور ترقی کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دے سکتا ہے، کیونکہ یہ نظام ڈیجیٹل مارکیٹس میں مسابقت کو فروغ دیتا ہے اور برطانوی صارفین و کاروباروں کو غیر منصفانہ یا نقصان دہ طریقوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام برطانیہ میں کاروباروں اور صارفین دونوں کے لیے نمایاں اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔

گوگل کے سینئر ڈائریکٹر برائے مسابقت اولیور بیتھل نے کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ سی ایم اے کی تجاویز کا دائرہ بہت وسیع اور غیر واضح ہے اور شواہد کی عدم موجودگی میں مختلف قسم کی مداخلتوں پر غور کیا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین: ہم سعودی عرب سے یمن پر جارحیت، محاصرہ اور قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مہدی المشاط نے سعودی حکومت سے جارحیت اور محاصرہ ختم

اقوام متحدہ میں امریکی اور پاکستانی عہدیداروں کے درمیان کیا بات ہوئی؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے پاکستان کی عبوری حکومت

اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ عظمی بخاری

?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

صیہونیوں کے حامیوں کو جہنم میں پہنچا دیں گے؛ یمن کی دھمکی

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے ایک عہدیدار نے اس ملک کے خلاف کسی بھی

ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن

گاڑیوں کو بھرپور توانائی بخشنے ولا ’’پاور پیسٹ‘‘ ہو گیا تیار

?️ 22 فروری 2021برلن{سچ خبریں} دنیا کے بیشتر ’’ایندھنی ذخیرہ خانے‘‘ (فیول سیلز) اسی اصول

حماس سے منسوب جرائم 7 اکتوبر کو نہیں ہوئے

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف فرانسیسی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر

کشمیریوں کی قتل گاہ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے