?️
کراچی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی این ایس رہبر میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوست ملک ترکی، بجرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کامیاب کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جارہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایواڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کارکردگی پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، پریڈ میں کیڈٹس کا مثالی ٹرن آؤٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ معیار کا مظہر ہے، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جاری رکھیں۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ترقی کیلئے عوام اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ناگزیر ہے ، بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہورہا ہے، خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں ، پاکستان کے لیے مضبوط میری ٹائم فورس رکھنا ناگزیز ہوچکا ہے۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا،ہماری دشمن بھارت متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کررہا ہے ، پاکستان کے موثر جواب نے پورے خطے کو بڑے تنازع سے بچا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی فوجی طاقت اور جعلی اسٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے دہشت گردی خلاف کارروائی کے بہانے دوبارہ پاکستان پر بلاجواز حملے کیے ، بھارت کی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کیا، آج پاکستان خطے میں’ نیٹ ریجنل سٹبلائزر‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل پر حملے کی مکمل منصوبہ بندی کی گئی تھی: حماد اظہر
?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے وفاقی
مارچ
اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سب کٹھ پتلیاں ہیں ،عمر ایوب
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا
فروری
اگر امریکہ اسرائیل کا ساتھ دینا بند کر دے تو غزہ میں خونریزی بند ہو جائے گی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی
جولائی
ٹرمپ کے لیے سیاسی میدان بہت پیچیدہ اور غیر مستحکم ہے:ریپبلکن
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو ہیمپشائر میں پہلی انتخابی کوشش میں
جنوری
ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے NPT کی قربانی کیوں دی؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ۲۲، جون کی صبح، دنیا نے جرم اور جارحیت کا
جون
سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی،12 دہشت گرد گرفتار
?️ 2 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب
نومبر
امریکی تاریخ کا سب سے کمزور کمانڈر انچیف
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے ایک عوامی سروے کے نتائئج سے
مارچ
ایران اور متحدہ عرب امارات کا خطے میں سلامتی کے فروغ پر زور
?️ 9 فروری 2026ایران اور متحدہ عرب امارات کا خطے میں سلامتی کے فروغ پر
فروری