?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ انصاف نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کے خلاف دوسری بار قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے اسرائیل مخالف احتجاجات اور یہودی طلبہ کے لیے غیر محفوظ ماحول پیدا کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دور میںکیلیفورنیا یونیورسٹی کے خلاف ایک اور باضابطہ شکایت دائر کر دی ہے۔
شکایت میں کیلیفورنیا یونیورسٹی لاس اینجلس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے یہودی اور اسرائیلی طلبہ کے لیے دشمنانہ تعلیمی ماحول پیدا کیا۔
محکمہ انصاف نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کو گزشتہ دو سال میں حاصل ہونے والی وفاقی مالی معاونت واپس کی جائے، نئی امداد اس وقت تک روکی جائے جب تک پالیسیوں میں مکمل اصلاح نہ ہو، ایک آزاد عدالتی نگران مقرر کیا جائے اور امتیازی سلوک کے خلاف قوانین کا جامع طور پر جائزہ لیا جائے۔
یہ کارروائی اس یونیورسٹی کے خلاف رواں سال ٹرمپ حکومت کی دوسری بڑی قانونی پیش رفت ہے، جو 2024 میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہونے والے طلبہ احتجاجات سے متعلق ہے۔
یاد رہے کہ ان احتجاجات کو امریکی تاریخ کے بڑے طلبہ مظاہروں میں شمار کیا جاتا ہے، جن میں متعدد جامعات میں طلبہ نے دھرنے اور احتجاجی کیمپس سرگرمیاں کی تھیں۔
ٹرمپ کی دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد ان کی انتظامیہ نے یونیورسٹیوں اور طلبہ کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں، جن میں بعض فلسطین کے حامی طلبہ کی برطرفی، غیر ملکی طلبہ کے داخلے پر پابندیاں، اور مالی جرمانے شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اہم دہشت گرد کوہلاک کر دیا
?️ 5 اپریل 2021خیبر پختونخواہ (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اپریل
غیر قانونی غیر ملکیوں کو بےدخل کرنے کیلئے ملک گیر آپریشن کا آغاز
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر
نومبر
نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد
جنوری
بجلی کے بھاری نرخوں کے باوجود گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ
?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ صارفین پر
نومبر
امریکہ کی مہم جوئی نے سعودی اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ کیا کیا؟:صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:خطے میں امریکی مہم جوئی اور ٹرمپ کے فیصلوں کے باعث
فروری
امریکی، دہشت گرد اسرائیل کے صدی کے جرائم کی حامی
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ غزہ میں
جون
20% اسرائیلی نوجوان خودکشی کی طرف مائل ہیں: صہیونی میڈیا
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا والا نے مزید کہا کہ 44% اسرائیلی نوجوان مسلسل
جون
سعودی سڑکوں پر شراب نوشی
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سعودی عرب کے
جون