?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےہمیشہ کی طرح اس مرتبہ ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی عید کے چاند کا اعلان کر دیا ہے یاد رہے کہ وہ اس قبل بھی ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل چاند اعلان کر چکے ہیں رمضان کے آغاز کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس وقت ان کے پاس وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصب تھا جو حال ہی میں ان سے لے کر شبلی فراز کو دیا گیا تھا۔
اس سے قبل انہوں نے رمضان کے آغاز کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس وقت ان کے پاس وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصب تھا جو حال ہی میں ان سے لے کر شبلی فراز کو دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصب سنبھالنے کے بعد سے فواد چوہدری ہر سال وقت سے پہلے ہی رمضان اور عید کی تاریخوں کا اعلان کرتے آرہے تھے۔
اسی طرح انہوں نے آج ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے لیکن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپلکیشن کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ سکے گا اور عید 14 مئی بروز جمعہ کو ہو گی۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے بھی شوال کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر قرار دیا تھا۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی اس لیے 12 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو منعقد ہوگا۔خیال رہے کہ سرکاری سطح پر چاند کی رویت کا اعلان کرنے کا اختیار رویت ہلال کمیٹی کو حاصل ہے۔
تاہم گزشتہ 2 برسوں سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رمضان سے کافی پہلے ہی چاند نظر آنے کی تاریخ کا اعلان کردیتے تھے، البتہ رواں برس رمضان المبارک کے چاند کا قبل از وقت اعلان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پلیٹ فارم سے کیا گیا تھا۔
پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند کے معاملے پر تقریباً ہر سال تنازعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ہر سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلانات کے برعکس ایک دن قبل ہی چاند دیکھنے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے تاہم رواں برس کئی دہائی بعد ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایرانی حملوں اور غزہ جنگ سے صہیونی ریاست کی 7 بڑی کمپنیوں کو تاریخی مالی نقصان
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں اور غزہ کی جنگ نے اسرائیل کی
جون
فوجی ساز و سامان مین مغرب کا چین سے کوئی مقابلہ نہیں
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے تائیوان پر امریکہ اور
جولائی
بیانیے کے ذریعے انتخابات سے پہلے ہی اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے، راجا پرویز اشرف
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز
دسمبر
صوابی میں ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی
?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) کمشنر مردان نثار احمد نے کہا کہ صوابی میں
اگست
موساد کے سابق سربراہ نے نیتن یاہو سے کیا مطالبہ کیا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو
جنوری
انسٹاگرام کا صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے
اگست
بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں200 سے 300
مئی
برطانوی وزیر اعظم کے ہاتھوں روسی صدر کی توہین؛پیوٹن کا شدید رد عمل
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی صدر نے نیٹو اور گروپ آف سیون کے اجلاس کے
جولائی