پیپلز پارٹی کا الیکشن رولز میں مجوزہ تبدیلیوں میں ’بے ضابطگیاں‘ ختم کرنے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ تبدیلیوں پر اعتراضات دائر کرنے کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے کو انتخابی اخراجات سے متعلق نئی شرط پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق الیکشن کمیشن نے 22 ستمبر کو مجوزہ ترامیم شائع کی تھیں اور 7 اکتوبر تک سیاسی جماعتوں سے اس پر تجاویز طلب کیں اور اپنے اعتراضات سے آگاہ کرنے کا کہا تھا۔

ہفتے کے روز سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حامد خان کو ارسال کردہ اپنے ایک خط میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے مجوزہ فارم 68 میں متعارف کرائے جانے والی اس شرط پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا جس کے تحت انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو مجموعی انتخابی اخراجات فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

مجوزہ ترامیم میں ’تضاد‘ کی نشاندہی کرتے ہوئے نیئر بخاری نے نوٹ کیا کہ ایک طرف مجوزہ رولز سیاسی جماعتوں کے لیے نتائج کے اعلان کے بعد انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 60 روز کی حد مقرر کرتے ہیں لیکن دوسری طرف مجوزہ فارم 68 کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کو پولنگ کے دن سے 10 روز کے اندر وہی تفصیلات فراہم کرنی ہیں۔

نیئر بخاری نے لکھا کہ یہ متضاد اور ناممکن بات ہے جب کہ مقابلہ کرنے والے امیدوار وہ معلومات فراہم نہیں کر سکتے جب تک کہ ان کی اپنی جماعتوں کی سے وہ معلومات فراہم نہیں کردی جاتیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ وہ فارم 68 میں اس کالم کو حذف کرے جس میں پارٹی کی جانب سے مہم پر کیے جانے والے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 211 کے تحت سیاسی جماعت ان لوگوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گی جنہوں نے سیاسی جماعت کو اس کی انتخابی مہم کے لیے ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کا عطیہ دیا اور اس کی جانب سے جنرل الیکشن کے دوران کیے گئے انتخابی اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کرے گی۔

تاہم، الیکشن کمشین کے ایک سینئر عہدیدار نے رابطہ کرنے پر وضاحت کی کہ امیدواروں کو رولزمیں مجوزہ ترمیم کے تحت ان کی متعلقہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کے لیے فراہم کردہ فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی، امیدوار کو مجموعی طور پر پارٹی کی مالیاتی تفصیلات فراہم نہیں کرنی ہوں گی۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان کا علاقائی دورہ

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے

روس کے خلاف مغربی پابندیاں کیوں کام نہیں کرتی؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ماڈرن ڈپلومیسی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں روس کے

دھمکی آمیز مشروط مذاکرات نہیں ہوں گے،سیاسی طریقہ اپنائیں، وفاقی وزراء

?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا

الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو انتخابات کی تاریخ دے دی، سپریم کورٹ کا صدر سے مشاورت کا حکم

?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات 90

لیبرمین: نتنیاہو اور ٹرمپ کا معاہدہ اسرائیل کو ‘کیلے کی جمہوریہ’ میں بدل دے گا

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اور سیکیورٹی اختلافات میں شدت کے

نیٹو کے 4000 ڈالر والے توپ خانے کے گولے روس کتنے میں تیار کرتا ہے؟

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی مشاورتی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب کو جاری انکوائریوں پر بریفنگ کیلئے طلب کر لیا

?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اپنے آئندہ

یہ تمام اپوزیشن والے بروکر ہیں،عمران خان کی جنگ سامراج کے خلاف ہے:ڈاکٹر شہباز گل

?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے