?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان کی مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت اوپر جا رہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے ایک بیان میں گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی، نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس سے معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرونِ ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنے میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ہزار ارب روپے پاکستان بھیجے، گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100 ارب روپیہ منتقل ہوا، کسانوں کی قوتِ خرید میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہہے کہ ٹریکٹر 64 فیصد زیادہ فروخت ہوئے، کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا، اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا؟
مشہور خبریں۔
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
انڈونیشیا میں بہرے طلباء کے لئے قرآن کی تعلیم فراہم
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: انڈونیشیا کے یوگیاکارتا کے مضافاتی علاقے میں ایک پرسکون محلے
جولائی
چاہتے ہیں نوجوان ملازمتیں ڈھونڈنے کے بجائے نوکریاں دینے والے بنیں، شہباز شریف
?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
صہیونی جرائم فلسطینیوں میں خوف و ہراس کا باعث نہیں
?️ 26 جنوری 2023فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے مشرقی قلقیلیہ اور شعفاط کیمپ میں
جنوری
بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے ممتاز تجزیہ کار عبدالحلیم قندیل نے ایک کالم میں
جولائی
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں
?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما وسیم اختر
اکتوبر
امریکی نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں 2021 کے دوران خودکشیوں کی تعداد میں
اکتوبر
حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر