فوادچوہدری نے پاکستان کی مارکیٹ کو دینا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا

فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان کی مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت اوپر جا رہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے معیشت کو‏ پاؤں پر کھڑا کرنے میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے ایک بیان میں گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی، نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس سے معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرونِ ملک پاکستانیوں نے معیشت کو‏ پاؤں پر کھڑا کرنے میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ہزار ارب روپے پاکستان بھیجے، گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوار ہوئی، زرعی معیشت میں 1100 ارب روپیہ منتقل ہوا، کسانوں کی قوتِ خرید میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہہے کہ ٹریکٹر 64 فیصد زیادہ فروخت ہوئے، کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا، ‏اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا؟

مشہور خبریں۔

اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ عظمی بخاری

?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے

جنوبی افریقہ نے فرانس کو کیسے ذلیل کیا؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ نے آنے والے برکس اجلاس میں مدعو رہنماؤں

اگر میں جیتا نہیں تو خون کی ندی بہا دوں گا : ٹرمپ

?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ملک

صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلی

?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے

رویٹرز: جنگ کے معمار کو صلح میں شکست ہوئی

?️ 18 جون 2026سچ خبریں: ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے

ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ چیئرمین سینیٹ

?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا

موساد کے سربراہ نے کس عرب ملک کا خفیہ دورہ کیا؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے سربراہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے